Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی ٹیم کا عالمی کرکٹ پر غلبہ، تینوں فارمیٹس میں نمبر ون

Updated: September 24, 2023, 11:07 AM IST | Agency | Dubai

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ۵؍ وکٹوں سے جیت کے ساتھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے عالمی کرکٹ میں اپنا غلبہ حاصل کر لیا ہے۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں ۵؍ وکٹوں سے جیت کے ساتھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے عالمی کرکٹ میں اپنا غلبہ حاصل کر لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اب ٹیسٹ، ون ڈے اورٹی ۲۰؍ میں نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ عالمی کرکٹ کی تاریخ میں ہندوستانی ٹیم ایسا کارنامہ انجام دینے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل صرف جنوبی افریقہ نے ایسا کارنامہ انجام دیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حالیہ دنوں میں ہندوستان نے تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی پیش کی ہے جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچنے میں کامیاب رہی ہے۔
موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ۱۱۶؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں جبکہ اس کامیابی کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پاکستان کے۱۱۵؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ دوسرے نمبرپر ہے۔ون ڈے میں نمبر ون رینکنگ کے علاوہ ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ میں ۱۱۸؍ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور ٹی۲۰؍ فارمیٹ میں ہندوستان کے۲۶۴؍ ریٹنگ پوائنٹس ہیں ۔ وہیں اگر ہم آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کی بات کریں تو آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۵۰؍ اوورس میں ۲۷۶؍ رن بنائے۔ ٹیم انڈیا نے ۵؍وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK