• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے مشق میں مصروف، کوہلی نے کافی دیر تک بلے بازی کی

Updated: September 14, 2024, 10:34 AM IST | Agency | Chennai

ہندوستانی ٹیم نے ایک ماہ کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے پریکٹس شروع کردی ہے اور پہلے پریکٹس سیشن میں چمپئن بلے باز وراٹ کوہلی نے ۴۵؍ منٹ نیٹ پر گزارے جب کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Team India. Photo: INN
ٹیم انڈیا۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی ٹیم نے ایک ماہ کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے پریکٹس شروع کردی ہے اور پہلے پریکٹس سیشن میں چمپئن بلے باز وراٹ کوہلی نے ۴۵؍ منٹ نیٹ پر گزارے جب کہ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ ۱۹؍ ستمبر ۲۰۲۴ءسے کھیلا جائے گا۔ 
 کپتان روہت شرما، کوہلی سمیت پوری ٹیم یہاں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جمع تھی۔ نئے بولنگ کوچ مورنے مورکل اور اسسٹنٹ کوچ ابھیشیک نائر بھی موجود تھے۔ بی سی سی آئی نے پہلے دن کی پریکٹس کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’’ `کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے دلچسپ گھریلو سیزن کی تیاری شروع کر دی ہے۔ 
 تصویروں میں دکھایا گیا ہے کہ پوری ٹیم گمبھیر، سپورٹ اسٹاف اور کپتان روہت کی بات غور سے سن رہی ہے۔ ایک مقامی ذرائع نے کہاکہ `وراٹ تقریباً۴۵؍ منٹ تک وہاں رہے اور بمراہ نے بھی مسلسل گیند بازی کی۔ اس سے پہلے روہت پیلے رنگ کی جرسی پہنے ہوائی اڈے سے باہر آئے جو سیکورٹی اہلکاروں کے گھیرے میں تھے، وراٹ صبح سویرے لندن سے سیدھے یہاں پہنچے۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ، بلے باز کے ایل راہل، وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت جمعرات کو ہی یہاں پہنچے تھے۔ کھلاڑی ایک ماہ سے زائد وقفے کے بعد میدان میں واپس آئیں گے۔ 
 ہندوستان کو اگست میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ نئے کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے۔ بنگلہ دیش نے حال ہی میں پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں ۰۔ ۲؍ سے شکست دی تھی۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سائیکل کا حصہ ہے۔ اس کے بعد ہندوستان کو نیوزی لینڈ میں ۳؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور آسٹریلیا میں ۵؍ میچوں کی بارڈر گاوسکر سیریز کھیلنی ہے۔ ڈبلیو ٹی سی میں ہندوستان۶۸ء۵۲؍ فیصد نمبرس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا۶۲ء۵۲؍ فیصد نمبرّ کے ساتھ دوسرے نمبر پربراجمان ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK