• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ورلڈکپ کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کی وطن واپسی، آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات

Updated: July 04, 2024, 9:54 AM IST | Barbados

تقریباً ۱۷؍ سال بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا وطن واپسی کیلئے بالآخر ویسٹ انڈیز کے باربیڈوس سے روانہ ہو چکی ہے۔

Captain Rohit Sharma, Surya Kumar Yadav with the World Cup
ورلڈکپ کے ساتھ کپتان روہت شرما ، سوریہ کمار یادو

تقریباً ۱۷؍ سال بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا وطن واپسی کیلئے  بالآخر ویسٹ انڈیز کے باربیڈوس سے روانہ ہو چکی ہے۔ یہاں  آنےوالےطوفان کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ ساتھ اسٹاف اور کئی میڈیا اہلکار بھی گزشتہ تین دنوں سے وہاں پھنسے ہوئے تھے۔ اب انہیں لے کر ایئر انڈیا کی فلائٹ  جمعرات کی صبح ۶؍ بجے تک ہندوستان پہنچ جائے گی۔ اس کے بعد جمعرات کو ہی ۱۱؍ بجے ہندوستانی اسکواڈ کے تمام کھلاڑی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس ملاقات سے قبل ہندوستانی کھلاڑی دہلی میں روڈ شو بھی کریں گے۔ کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دہلی ایئر پورٹ کے اطراف میں سیکوریٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔ تصاویر میں ٹیم کے کھلاڑیوں  محمد سراج ، کپتان روہت شرما، سوریہ کمار یادو، یزویندر چہل اور ارشدیپ سنگھ کو ہوائی جہاز میں ورلڈ کپ کے ساتھ دیکھی جاسکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK