• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کی خواتین ٹیم ایشیاکپ کے فائنل میں داخل

Updated: July 26, 2024, 10:33 PM IST | Dambulla

ہرمن پریت کور ٹیم نے بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں ۱۰؍وکٹ سے شرمناک شکست دی۔ رینوکا اور رادھا کی شاندار گیندبازی

Women players.Photo:INN
ہندوستانی کھلاڑی۔(تصویر:آئی آئی این)

 رینوکا سنگھ(۳؍وکٹ) اور رادھا یادو (۳؍وکٹ)کی شاندار گیندبازی کے بعد اسمرتی مندھانا ناٹ آؤٹ (۵۵؍رن) اور شیفالی ورما ناٹ آؤٹ (۲۶؍رن) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان ٹیم نے بنگلہ دیش کو۱۰؍ وکٹوں سے شکست دے کر ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔
جمعہ کو۸۱؍رن کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے آئی شیفالی ورما اور اسمرتی مندھانا کی ہندوستانی اوپننگ جوڑی نے احتیاط کے ساتھ کھیلتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ ہندوستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ۱۱؍اوور میں ۸۳؍ رن بنانے کے بعد۱۰؍ وکٹ  سے میچ جیت لیا۔ اسمرتی مندھانا نے۳۹؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۵۵؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ شیفالی ورما نے۲۸؍ گیندوں پر ۲۶؍ رن بنائے۔ 
 اس سے قبل بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی بنگلہ دیش کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے ہندوستانی  گیندبازی حملے   کے خلاف ۴۴؍رن  کے اسکور پر ۶؍ وکٹ گنوا  دیئے۔ دلارا اختر (۶)، مرشدہ خاتون (۴) اور اسماء تنظیم (۸)  آؤٹ ہوئیں۔ رینوکا سنگھ نے تینوں بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان  نگار سلطانہ نے  ایک کنارہ کو سنبھالا۔  رومانہ احمد اور رابعہ خان ایک ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ ریتو مونی  ۵؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ نگار سلطانہ اور شورنا اختر نے ۷؍ویں وکٹ کیلئے  ۳۶؍ رن جوڑ کر اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی۔بنگلہ دیش کی ٹیم  ۲۰؍ اوور میں ۸؍ وکٹ پر ۸۰ ؍رن بنا سکی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK