• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کی خواتین اور مردوں کی تیر انداز ٹیمیں کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: July 26, 2024, 1:15 PM IST | Agency | Paris

ہندوستانی تیر اندازوں کی خواتین اور مردوں کی ٹیمیں جمعرات کو اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ءکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ 

Indian archers performed brilliantly. Photo: INN
ہندوستانی تیر اندازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی تیر اندازوں کی خواتین اور مردوں کی ٹیمیں جمعرات کو اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ پیرس اولمپکس ۲۰۲۴ءکے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ یہاں لیس انویلیڈس گارڈنز میں کوالیفکیشن راؤنڈ میں ہندوستانی مرد ٹیم ۲۰۱۳؍پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ ترکی اور کولمبیا کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ 
 مردوں کے زمرے میں، دھیرج بومادیورا مردوں کی رینکنگ راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر رہے۔ دھیرج ۶۸۱؍ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ انفرادی ایونٹ میں ان کا مقابلہ ۶۱؍ویں نمبر کے کھلاڑی سے ہوگا۔ اس میچ میں تروندیپ رائے ۶۷۴؍ کے اسکور کے ساتھ ۱۴؍ ویں نمبر پر رہے۔ ان کا مقابلہ ۵۱؍ویں نمبر کے تیر انداز سے ہوگا۔ پروین رمیش جادھو نے ۶۵۸؍ کے اسکور کے ساتھ ۳۹؍واں مقام حاصل کیا۔ ان کا مقابلہ ۲۶؍نمبر کے کھلاڑی سے ہوگا۔ 
 مرد تیر اندازوں نے ۷۲؍میں سے ۳۶؍ تیر نشانے پر لگائے۔ اس ایونٹ میں تروندیپ رائے ۳۳۷؍کے اسکور کے ساتھ ۱۴؍ویں مقام پر رہیں۔ ان کی کارکردگی اب تک کی بہترین رہی ہے۔ وہیں دھیرج ۳۳۵؍کے اسکور کے ساتھ ۲۴؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اچھی شروعات کی لیکن اسے برقرار نہیں رکھ سکے۔ پروین جادھو ۳۲۸؍ کے اسکور کے ساتھ ۳۷؍ ویں نمبر پر ہیں۔ 
 خواتین کے انفرادی رینکنگ راؤنڈ میں، انکیتا اپنے سیزن کے بہترین اسکور ۶۶؍کے ساتھ ۱۱؍ویں، بھجن ۶۵۹؍کے اسکور کے ساتھ ۲۲؍ویں اور دیپیکا ۶۵۸؍کے اسکور کے ساتھ ۲۳؍ویں نمبر پر رہیں۔ کوریا کے سیہیون ۶۹۴؍ کے اسکور کے ساتھ پہلے، سوہیون نام ۶۸۸؍کے اسکور کے ساتھ دوسرے اور چین کے شیاؤلی یانگ ۶۷۳؍ کے اسکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ انکیتابھکت، بھجن کور اور دیپیکا کماری ۱۹۸۳؍کے اسکور کے ساتھ ٹیم ایونٹ میں براہ راست کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ہندوستانی ٹیم رینکنگ راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر رہی۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیم فرانس اور ہالینڈ کی فاتح سے کھیلے گی۔ جنوبی کوریا ۲۰۴۶؍کے اسکور کے ساتھ پہلے، چین ۱۹۹۶؍ کے اسکور کے ساتھ دوسرے اور میکسیکو نے ۱۹۸۶؍ کے اسکور کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK