• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

چمپئن ٹرافی کیلئے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان

Updated: September 14, 2024, 9:34 PM IST | New Delhi

یہ کھلاڑی ۱۵؍ ستمبر سے۹؍ اکتوبر تک بنگلورو میں منعقد ہونے والے قومی خواتین کے کوچنگ کیمپ میں شرکت کرے گی

Women Hockey Team. Photo:INN
خواتین ہاکی ٹیم۔ (تصویر:آئی این این)

 بہار کے راجگیر میں۱۱؍ نومبر سے کھیلے جانے والے خواتین ایشین چمپئن ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے  ہندوستانی خواتین ٹیم کی ممکنہ۳۳؍ کھلاڑیوں کے ناموں کاسنیچر کو اعلان کیا گیا۔  یہ کھلاڑی ۱۵؍ ستمبر سے۹؍ اکتوبر تک بنگلورو میں منعقد ہونے والے قومی خواتین کے کوچنگ کیمپ میں شرکت کرے گی۔ اس کیمپ کو ویمنز ایشین  چمپئن ٹرافی کیلئے ٹیم کی تیاریوں کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ ایشین چمپئن  ٹرافی۱۱؍ سے۲۰؍ نومبر تک بہار کے تاریخی شہر راجگیر میں ہاکی انڈیا اور حکومت بہار کے مشترکہ اقدام سے نئے تعمیر شدہ راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے آخری بار ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ ۲۴۔۲۰۲۳ءسیزن میں حصہ لیا تھا، جہاں انہیں لندن اور اینٹورپ میں ارجنٹائنا، بلجیم، جرمنی اور برطانیہ جیسی ٹیموں کے خلاف سخت چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کپتان سلیمہ ٹیٹے اور نائب کپتان نونیت کور کی قیادت   میںٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 
کیمپ کیلئے منتخب کی گئی ٹیم میں گول کیپر سویتا، بیچو دیوی کھریبام، بنساری سولنکی اور مادھوری کنڈو شامل ہیں۔ منتخب ڈیفنڈرس میں نکی پردھان، ادیتا، ایشیکا چودھری، مونیکا، روپانی کماری، مہیما چودھری، جیوتی چھیتری اور پریتی شامل ہیں جبکہ مڈ فیلڈ میں ٹیم میں سلیمہ ٹیٹے، مرینا لالرامانگھکی، ویشنوی وٹل پھالکے، نیہا، جیوتی، بالجیوتی ، منیشا چوہان، اکشتا اباسو ڈھکلے اور اجمینا کجور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فارورڈ لائن میں اسنیلیتا ٹوپو، ممتاز خان، لالریمسیامی، سنگیتا کماری، دپیکا، شرمیلا دیوی، نونیت کور، دپیکا سورینگ، پریتی دوبے، وندنا کٹاریہ اور رتوجا داداسو پسل ​​شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK