• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کی خواتین ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ برقرار، سیریز پر قابض

Updated: January 13, 2025, 11:28 AM IST | Rajkot

آئر لینڈ کے خلاف دوسرے یکروزہ میچ میں ٹیم انڈیا نے ۱۱۶؍رنوں سے کامیابی حاصل کی، جمیمہ روڈریگز کی شاندار سنچری۔

Team India batsmen Harleen Deol and Jemimah Rodrigues added 168 runs for the third wicket. Photo: INN.
ٹیم انڈیا کی بلے باز ہرلین دیول اور جمیمہ روڈریگز نے تیسرے وکٹ کی شراکت میں ۱۶۸؍رن جوڑے۔ تصویر: آئی این این۔

جمیمہ روڈریگز کی یکروزہ میچوں میں پہلی سنچری کے ساتھ ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے اتوار کو دوسرے یک روزہ میچ میں آئرلینڈ کو ۱۱۶؍ رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے کر ۳؍ میچوں کی سیریز میں دو صفرکی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ 
ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۵؍ وکٹ پر ۳۷۰؍ رنوں کا پہاڑ کھڑا کردیا دیا تھا اور اس کے بعد گیندبازوں نے آئرلینڈ کو۵۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹ پر۲۵۴؍رن پر روک دیا۔ 
کپتان اسمرتی مندھانا نے۵۴؍ گیندوں میں ۷۳؍ رنوں کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے علاوہ پرتیکا راول (۶۷) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے۱۱۴؍ گیندوں میں ۱۵۶؍ رنوں کی شراکت داری نبھائی، جس سے ہندوستان کو تیز آغاز ملا۔ جمیمہ نے۹۱ ؍ گیندوں میں ۱۰۲؍ رنوں کی اننگز کھیلی، جس میں ۱۲؍ چوکے شامل تھے، یہ یکروزہ میچوں میں ان کی پہلی سنچری ہے۔ انہوں نے ہرلین دیول (۸۹) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے۱۶۸؍ گیندوں میں ۱۸۳؍رنوں کی بڑی پارٹنرشپ کی۔ ہندوستانی بلے بازوں نے گھریلو حالات ار آئرلینڈ کی کمزور گیندبازی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے۵۰؍ اووروں میں ۴۴ ؍ چوکے اور ۳؍ چھکے مارے۔ 
ہندوستان کے بڑے اسکور کے دباؤ میں آئرلینڈ کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کے بجائے پورے۵۰؍ اوور کھیلنے پر توجہ مرکوز کی اور ٹیم کبھی بھی جیت کی پوزیشن میں نظر نہیں آئی۔ کرسٹینا کولٹر رِیلی نے۸۰؍ رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ 
جمیمہ کو یکروزہ میچوں میں اپنی پہلی سنچری بنانے کے لئے۴۱؍ میچوں کا انتظار کرنا پڑا۔ اس سے پہلے ان کے نام ۶؍ نصف سنچریاں ہیں۔ انہوں نے درمیانی تیز گیندباز ارلین کیلی کی گیندپر چوکا مار کر سنچری مکمل کی اور پھر اپنے بلے سے گٹار بجانے کی مشابہ حرکت سے اس کا جشن منایا۔ انہوں نے کہاکہ اس سنچری کو مکمل کرنے کے لئے کافی طویل انتظار کرنا پڑا۔ خوشی ہے کہ ٹیم نے مجھے نمبر ۴؍ پر بلے بازی کا موقع دیا اور میں اچھا پرفارم کر سکی۔ امید ہے کہ اائندہ بھی ٹیم کےلئے کارآمد بلےبازی کامظاہرہ جاری رکھوں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK