ملائیشیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں نکی پرساد ٹیم کی قیادت کریںگی۔ شبنم شکیل بھی ٹیم میں شامل۔
EPAPER
Updated: December 25, 2024, 12:51 PM IST | Agency | Mumbai
ملائیشیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں نکی پرساد ٹیم کی قیادت کریںگی۔ شبنم شکیل بھی ٹیم میں شامل۔
نکی پرساد اگلے ماہ ملائیشیا میں ہونے والے خواتین انڈر۔ ۱۹؍ٹی۔ ۲۰؍ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ سلیکٹرز نے حال ہی میں انڈر۔ ۱۹؍ایشیا کپ جیتنے والے ۱۵؍رکنی اسکواڈ میں واحد تبدیلی ویشنوی ایس کی شکل میں کی ہے۔ ویشنوی میڈیم پیس تیز گیند باز نندنا ایس کی جگہ لیں گی۔ حالانکہ نندنا کو اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔
جی تریشا، شبنم شکیل اور سونم یادو کے لیے یہ دوسرا انڈر۔ ۱۹؍ورلڈ کپ ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ ہندوستان میں میں ۱۸؍جنوری سے ۲؍فروری تک کھیلا جائے گا۔ کُل ۱۶؍ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو ۴۔ ۴؍ کے مختلف گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ’ اے‘ میں ہندوستان کے ساتھ ملائیشیا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ لیگ مرحلے کے بعد، ہر گروپ سے ۳؍ ٹیمیں سپر سکس میں جائیں گی جہاں انہیں ۶۔ ۶؍ کے گروپ میں تقسیم کیا جائے گا۔ لیگ اسٹیج میں سپر سکس کی دیگر ٹیموں کے خلاف ملنے والے پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ بھی سپر سکس اسٹیج میں شامل ہوں گے۔ سیمی فائنل مقابلے۳۱؍جنوری اور فائنل ۲؍ فروری کو کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کی کپتان نے عالمی کرکٹ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کا وعدہ کیا ہے۔