• Sat, 26 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوہر کپ میں ہندوستان کا میچ برابری پر ختم

Updated: October 25, 2024, 9:34 PM IST | New Delhi

نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان نے ۳۔۳؍گول سے ڈرا کھیلا۔ ٹیم انڈیا کے لئے روہت نے ایک گول کیا

Hockey Player.Photo:INN
ہاکی کھلاڑی۔ (تصویر:آئی آئی این)

 ہندوستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو کھیلے جانےوالے سلطان آف جوہر کپ راؤنڈ رابن میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ۳۔۳؍ گول  سے ڈرا کھیلا۔ گرجوت سنگھ (۶؍ویں منٹ)، روہت (۱۷؍ویں) اور ٹی پریابرتا (۶۰؍ویں) نے ہندوستان کیلئے گول کئے جبکہ ڈریگ فلکر جونٹی ایلمس (۱۷؍ویں،۳۲؍ویں اور۴۵؍ویں منٹ) نے نیوزی لینڈ کیلئے  ہیٹ ٹرک کی۔
پوائنٹس ٹیبل پر ہندوستان ۱۰؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ جاپان اور ملائیشیا کے خلاف بالترتیب برطانیہ اور آسٹریلیا کے میچوں کی بنیاد پر ہوگا۔ ہندوستان نے مضبوط آغاز کیا اور گرجوت نے چھٹے منٹ میں گول کر دیا۔ ۲؍ منٹ کے بعد ہندوستان کو لگاتار دو پنالٹی کارنر ملے لیکن گول نہ ہو سکا۔ اس دوران نیوزی لینڈ نے جوابی حملہ کیا لیکن ہندوستانی  دفاع نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلا گول ایلمس نے ۱۷؍ ویں منٹ میں کیا۔ اسی منٹ میں روہت کے گول کی بنیاد پر ہندوستان نے پھر برتری حاصل کر لی۔ ہندوستان نے دوسرے کوارٹر میں کئی پنالٹی کارنر کے مواقع بنائے اس کے باوجود  وہ ناکام رہے۔ تیسرے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے لئے  ایلمس نے پنالٹی کارنر پر گول کیا۔ انہوں نے ۴۵؍ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے نیوزی لینڈ کی برتری کو۲۔۳؍ کر دیا۔ ہندوستان نے ۴۶؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرنے کا موقع گنوا دیا۔ ہندوستان کو آخری لمحات میں پنالٹی کارنر ملا جس پر ایک تغیر آزمایا گیا اور پریابرتا نے گول کر دیا۔اس میچ میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اچھا مقابلہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK