ہندوستان کی گوتمی بھانوٹ اور اجے ملک کی۱۰؍ میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم اور لکشیتا اور پرمود کی۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم نے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ چمپئن شپ ۲۰۲۴ء میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔
EPAPER
Updated: October 01, 2024, 11:21 AM IST | Agency | Lima
ہندوستان کی گوتمی بھانوٹ اور اجے ملک کی۱۰؍ میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم اور لکشیتا اور پرمود کی۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم نے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ چمپئن شپ ۲۰۲۴ء میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔
ہندوستان کی گوتمی بھانوٹ اور اجے ملک کی۱۰؍ میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم اور لکشیتا اور پرمود کی۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم نے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ چمپئن شپ ۲۰۲۴ء میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ پیرو کے دارالحکومت لیما میں لاس پالماس شوٹنگ رینج میں اتوار کو مقابلہ کرتے ہوئے، گوتمی اور اجے نے۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم کے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں کروشیا کے اناماریجا ترک اور ڈارکو توماسیوچ کو۹۔ ۱۷؍ سے شکست دے دی۔ گوتمی بھانوٹ(۳۱۵ء۲ ) اور اجے ملک(۳۱۳ء۷ ) نے۶۲۸ء۹؍کا مجموعی اسکور بنا کر۳۴؍ ٹیموں میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ چین نے فائنل میں فرانس پر۱۵۔ ۱۷؍ کی جیت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔
لکشیتا اور پرمود نے ساتھی ہندوستانیوں کنشکا ڈاگر اور مکیش نیلاولی کو۸۔ ۱۶؍ سے شکست دے کر۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں لکشیتا(۲۸۷) اور پرمود (۲۸۸) ۵۷۵؍ کے اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرا مقام حاصل کیا۔ کنشکا ڈاگر (۲۸۹) اور مکیش نیلاولی (۲۸۴) سے آگے رہے، جنہوں نے۵۷۳؍پوائنٹس کے اسکور کے ساتھ۳۷؍ ٹیموں میں چوتھا مقام حاصل کیا۔ جرمنی نے۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم فائنل میں یوکرین کو ۹۔ ۱۷؍ سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ دونوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی پیش کی۔
ان دوتمغوں کے ساتھ جونیئر شوٹنگ ورلڈ چمپئن شپ میں ۲؍برونز میڈل کے ساتھ ہندوستان کے تمغوں کی تعداد ۵؍ ہو گئی ہے جس میں ۲؍ طلائی اور ۳؍ برونز شامل ہیں۔ ٹیبل میں ہندوستان سرفہرست ہے اور اس کے بعد چینی تائپے اور رومانیہ ہیں، جن میں سے ہر ایک نے طلائی اور چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔