• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کی نگاہیں لگاتار۹؍ویں فائنل میں پہنچنے پر مرکوز

Updated: July 26, 2024, 2:01 PM IST | Agency | Dambulla

خواتین کے اشیاء کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں آج بنگلہ دیش سے ٹکر، ٹیم انڈیا کا پلڑا بھاری لیکن بلے بازوں کو مخالف ٹیم کی گیندبازوں سے محتاط رہنا ہوگا۔

Indian women`s cricket team players are ready to compete against Bangladesh in the semi-final. Photo: INN
ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف سیمی فائنل میں مقابلہ کےلئے تیار ہیں۔ تصویر : آئی این این

جمعہ کو جب ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی تو اس کی نظریں مسلسل نویں بار فائنل میں جگہ بنانے پر ہوں گی۔ ۲۰۲۲ء میں بنگلہ دیش نے فائنل میں ہندوستان کو شکست دے کر اپنا پہلا خطاب جیتا تھا۔ ہرمن پریت کور کی ٹیم کے پاس بھی اُس شکست کا حساب برابرکرنے کا موقع ہوگا۔ 
 ہندوستانی ٹیم فتح کی مضبوط دعویدار کے طور پر میدان میں اترے گی۔ ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم نے گروپ مرحلے میں پاکستان، متحدہ عرب امارات اور نیپال کو شکست دے کر گروپ ’اے‘ میں سرفہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا ئی ہے۔ تاہم کپتان ہرمن پریت کور جانتی ہیں کہ ایشیا کپ میں صرف سیمی فائنل اور فائنل سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ اس لئے بنگلہ دیش کی ٹیم ٹورنامنٹ کے اس مرحلے میں خطرناک ٹیم ثابت ہو سکتی ہے۔ 
  گروپ مرحلے میں ہندوستانی ٹیم کا سامنا متحدہ عرب امارات اور نیپال سے ہوا تھا جن کا گیندبازی اٹیک اتنا اچھا نہیں تھا لیکن اب اسے بنگلہ دیش کے اچھے گیند بازوں سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری اننگز میں دامبولا اسٹیڈیم کی پچ بہت سست ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہندوستان اس پچ پر ہدف کا دفاع کرنا چاہے گا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی ٹیم انڈیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں اپ سیٹ شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنانے کی کوشش کرےگی۔ گیندبازی کچھ حد تک بنگلہ دیش کی ٹھیک ہے۔ بنگلہ دیش کوٹیم انڈیا کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کےلئے بلے بازی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اگر ٹیم نے ہندوستان کو ذرا بھی موقع دیا تو وہ ان کےلئے نقصاندہ ثابت ہوگا۔ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان سری لنکا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا جو شام۷؍بجے شروع ہوگا۔ 
ہم جارحانہ کھیل جاری رکھیں گے
 ہندوستان کی خاتون کرکٹ ٹیم کی جارح بلے باز، جنہیں لیڈی سہواگ بھی کہا جاتا ہے، شیفالی ورما نے سیمی فائنل سے قبل کہا کہ ان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرےگی۔ شیفالی نے کہا’’ہم یہاں جیتنے آئے ہیں اور خطاب کےلئے اپنی کارکردگی میں لگاتار بہتری کر رہے ہیں۔ سیمی فائنل میں بھی ہم مخالف ٹیم کے خلاف کوئی نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ 
 ٹیم اس طرح ہے
ہندوستان: ہرمن پریت کور (کپتان)، ریچا گھوش، اوما چھیتری، اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، دیپتی شرما، پوجا وستراکر، اروندھتی ریڈی، جیمیما روڈریگس، رینوکا ٹھاکر ہیملتا، آشا شوبھنا، رادھا یادو، شریانکا پاٹل، سجنا سجیون
بنگلہ دیش: نگار سلطانہ (کپتان)، شونا اختر، ناہیدہ اختر، مرشدہ خاتون، شوریفہ خاتون، ریتو مونی، روبیہ حیدر، سلطانہ خاتون، جہاں آرا عالم، اسماء تنظیم، رابعہ خان، رومانہ احمد، معروفہ اختر، سبیکون نہار جیسمین۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK