• Wed, 30 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان کی خواتین ٹیم نے یکروزہ سیریز جیت لی

Updated: October 30, 2024, 11:33 AM IST | Ahmedabad

اسمرتی مندھانا کی سنچری کی بدولت ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو ۶؍وکٹ سے شکست دی

Smriti Mandhana. Photo: INN.
اسمرتی مندھانا۔ تصویر: آئی این این۔

دپتی شرما (۳؍ وکٹ) اور پریا مشرا (۲؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی اور عمدہ فیلڈنگ کی وجہ سے ہندوستانی خواتین ٹیم نے منگل کو تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی اننگز کو ۲۳۲؍رن کے اسکور تک محدود کر دیا اور ۲۳۳؍رن کے ہدف کے تعاقب میں اسمرتی مندھانا کی سنچری کی بدولت خواتین ٹیم انڈیا نے تیسرے ون ڈے میں ۶؍وکٹ سے کامیابی حاصل کی اور سیریز پر ۱۔ ۲؍سے قبضہ کرلیا۔ ہندوستان نے ۴۴ء۲؍ اوور میں ۴؍وکٹ کے نقصان پر ۲۳۶؍رن بناکر میچ جیت لیا۔ اسمرتی مندھانا نے ۱۰۰؍رن بنائے اور ٹیم کی فتح میں اہم رول اداکیا۔ شیفالی ورما ۱۲؍ اور یاستیکا بھاٹیہ ۳۵؍رن بناکر پویلین لوٹ گئیں۔ جیمائمہ روڈریگیز نے ۲۲؍رن کا تعاون کیا۔ کپتان ہرمن پریت کور نے ناٹ آؤٹ ۵۹؍رن بنائے۔ تیجل ہسبنیس بغیر رن بنائے ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئیں۔ نیوزی لینڈ کی حنا روو نے ۲؍وکٹ لئے۔ منگل کو ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے آئی نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گنوائے۔ ۸۸؍رن کے اسکور تک ۵؍ وکٹ گر چکے تھے۔ سوزی بیٹس ۴، لارین ڈاؤن ایک، سوفی ڈیوائن ۹، جارجیا پلمر ۳۹ ؍ اور میڈی گرین ۱۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ایسے میں ۵؍ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئیں بروک ہالیڈے نے ازابیلا گیج کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کیلئے ۶۴؍ رن کی شراکت ہوئی۔ دپتی شرما نے ازابیلا گیج(۲۵؍رن) کو آؤٹ کر کے شراکت کو توڑا۔ بروک ہالیڈے نے ۹؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۸۶؍ رن بنائے۔ ہننا رو(۱۱)، ایڈن کارسن (۲) اور فرین جونس ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ لی تاہوہو ۲۴؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستانی گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کو۴۹ء۵؍ اوورس میں ۲۳۲؍ رن پرسمیٹ دیا۔ ٹیم انڈیا کی جانب سے دپتی شرما نے۳۹؍ رن (۳؍ وکٹ) اور پریا مشرا نے ۴۱؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ رینوکا سنگھ اور ایس ٹھاکر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK