• Sat, 28 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انگلینڈ کی ٹیم کے زخمی جوش ہل دورۂ پاکستان سے باہر

Updated: September 28, 2024, 11:29 AM IST | Agency | London

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بائیں  ہاتھ کے تیز گیند باز جوش ہل کواڈ انجری کی وجہ سے اکتوبر میں  پاکستان کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔  

Josh Hull. Photo: INN
جوش ہل۔ تصویر : آئی این این

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بائیں  ہاتھ کے تیز گیند باز جوش ہل کواڈ انجری کی وجہ سے اکتوبر میں  پاکستان کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔  ۲۰؍ سالہ ہل نے رواں  ماہ کے شروع میں  سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ  آغاز کیا تھا۔  اوول میں  کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں  انہوں  نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔  وہ اس ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔  اس کے بعد وہ آسٹریلیا کے ساتھ انگلینڈ کی محدود اوورس کی سیریز سے باہر ہو گئے۔ سلیکٹرس نے ہل کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو ٹیم میں  شامل نہیں  کیا ہے۔  دورۂ پاکستان کیلئے انگلینڈ کے ۱۶؍ رکنی اسکواڈ میں کرس ووکس،  میتھیو پوٹس،  اولی اسٹون،  گس اٹکنسن اور برائیڈن کارس فاسٹ بولنگ  کے متبادل  ہیں۔  آئی سی سی کی رپورٹس کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کے باعث کپتان بین اسٹوکس اکتوبر میں  شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے دوران بولنگ کرنے کا امکان نہیں  ہے۔ 
پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز۷؍ اکتوبر سے ملتان میں  ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ بھی اسی گراؤنڈ پر۱۵؍ اکتوبر کو کھیلا جائے گا  جبکہ تیسرا ٹیسٹ ۲۴؍ اکتوبر کو راولپنڈی میں  ہوگا۔ دورۂ پاکستان کیلئے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم درج ذیل ہے:  بین اسٹوکس (کپتان)، ریحان احمد،  گس اٹکنسن،  شعیب بشیر،  ہیری بروک،  برائیڈن کارس،  جارڈن کاکس،  جیک کراولی،  بین ڈکٹ، جیک لیچ، اولی پوپ،  میتھیو پوٹس،  جو روٹ،  جیمی اسمتھ،  اولی اسٹون اور کرس ووکس۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK