ہندوستانی اوپنر شبھمن گل نے بدھ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کے دوران فارمیٹ میں اپنی ۷؍ویں سنچری اسکور کی۔
EPAPER
Updated: February 14, 2025, 1:42 PM IST | Agency | Dubai
ہندوستانی اوپنر شبھمن گل نے بدھ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کے دوران فارمیٹ میں اپنی ۷؍ویں سنچری اسکور کی۔
ہندوستانی اوپنر شبھمن گل نے بدھ کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کے دوران فارمیٹ میں اپنی ۷؍ویں سنچری اسکور کی۔ گل نے ۹۵؍ گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرنے سے قبل ۱۰۲؍ گیندوں پر۱۱۲؍ رن بنا کر عادل رشید کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اپنی اننگز کے دوران گل ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ۲۵۰۰؍ رن مکمل کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے، انہوں نے فارمیٹ میں اپنی ۵۰؍ویں اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
میچ کے دوسرے اوور میں ہندوستان کے کپتان روہت شرما کے آؤٹ ہوجانے کے بعد۲۵؍ سالہ نوجوان نے وراٹ کوہلی کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے ۱۱۶؍ رن کی اہم شراکت کی۔ فارمیٹ میں مسلسل تیسری بار ۵۰؍یا اس سے زیادہ رن بنانے والے گل، تازہ ترین آئی سی سی مردوں کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے ۲؍ ون ڈے میچوں میں ۸۷؍ اور۶۰؍رن کے اسکور کی بدولت بدھ کو تیسرے ون ڈے سے پہلے گل ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آ گئے۔ اس کے ساتھ ہی روہت ایک مقام گر کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، جب کہ کوہلی رینکنگ میں دو مقام نیچے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ ہندوستان کے مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایّر اسٹینڈنگ میں۱۱؍ ویں سے ایک مقام آگے بڑھ کر ٹاپ۱۰؍ میں پہنچ گئے ہیں۔
بلے باز شبھمن گل نے اس ٹورنامنٹ کے ۳؍ میچوں میں ۸۶؍ کے اوسط سے۲۵۹؍ رن بنائے ہیں جو ان کے لئے رینکنگ میں اوپر آنے کیلئے کافی ہیں۔ چمپئن ٹرافی کا آغاز۱۹؍ فروری ۲۰۲۵ءسے ہونا ہے۔ اگر گل وہاں بھی اپنا ہنر دکھاتے ہیں اور اگر بابر ناکام رہتے ہیں توگل کے مداحوں کو ایک بار پھر ان کے نمبر ون ہونے کی خوشی ملے گی۔ انگلینڈ کے خلاف یکروزہ سیریز میں انہیں پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا ۔