• Mon, 25 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی پی ایل: سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو ۴؍ وکٹ سے شکست دے دی

Updated: May 20, 2024, 11:22 AM IST | Haidrabad

پنجاب کنگز نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۶۹؍ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو اتوار کو۲۱۵؍ رن کا ہدف دیا۔

Hyderabad team. Photo: INN.
حیدر آباد کی ٹیم۔ تصویر: آئی این این۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۶۹؍ویں میچ میں اتوار کو ابھیشیک شرما (۶۶؍رن) اور ہینرک کلاسن (۴۲؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت سن رائزرس حیدرآباد نے پنجاب کنگز کو۴؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ 
راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ۲۱۵؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے آئی حیدرآباد کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں ٹریوس ہیڈ (۰) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد ابھیشیک شرما اور راہل ترپاٹھی نے اننگز کو سنبھالا۔ پانچویں اوور میں ہرشل پٹیل نے ترپاٹھی کو ارشدیپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ترپاٹھی نے ۱۸؍ گیندوں پر ۴؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگا کر ۳۳؍رن بنائے۔ نتیش کمار ریڈی (۳۷؍رن) اور شہباز احمد ۲۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ابھیشیک شرما نے۲۸؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ۶؍چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ ۶۶؍رن ) کی اننگز کھیلی۔ ہینرک کلاسن نے۲۶؍ گیندوں پر۳؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۴۲؍رن بنائے۔ عبدالصمد ۱۱؍ اور سنویر سنگھ ۶؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد نے۱۹ء۱؍ اوور میں ۶؍وکٹ پر ۲۱۵؍ر ن بنانے کے بعد ۴؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ ابھشیک شرما کو مین آف دی میچ قرا ر دیا گیا۔ 
پربھسمرن سنگھ (۷۱؍ رن )، ریلی روسو (۴۹؍رن) اور اتھروا ٹائیڈے (۴۶؍رن)کی شاندار بلے بازی کی بنیاد پر پنجاب کنگز نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے۶۹؍ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو اتوار کو۲۱۵؍ رن کا ہدف دیا۔ اتوارکو یہاں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جیتیش شرما، جنہیں زخمی شکھر دھون اور سیم کیورن کی غیر موجودگی میں کپتان بنایا گیا تھا، نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کیلئے آنے والے پربھسمرن سنگھ اور اتھروا ٹائیڈے کی اوپننگ جوڑی نے شاندار بلے بازی کی اور پہلے وکٹ کیلئے ۹۷؍رن جوڑے۔ ٹی نٹراجن نے۱۰؍ ویں اوور میں اتھروا ٹائیڈے کو آؤٹ کرکے حیدرآباد کو پہلی کامیابی دلائی۔ اتھروا نے ۲۷؍ گیندوں پر ۴۶؍ رن بنائے، انہوں نے ۵؍ چوکے اور ۲؍چھکے لگائے۔ پنجاب کا دوسرا وکٹ ۱۵؍ویں اوور میں پربھسمرن سنگھ کی صورت میں گرا۔ انہیں وجے کانت نے آؤٹ کیا۔ پربھسمرن سنگھ نے۴۵؍گیندوں پر۷؍ چوکے اور ۴؍ چھکے لگا کر سب سے زیادہ ۷۱؍رن بنائے۔ ششانک سنگھ ۲؍ اور آشوتوش شرما ۲؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ریلی روسو نے۲۴؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے ۴۹؍ رن کی اننگز کھیلی۔ کپتان جیتیش شرما۱۵؍ گیندوں پر ۳۲؍رن اور سبودھ بھاٹی ۲؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹوں پر۲۱۴؍ رن بنائے۔ سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے تھنگاراسو نٹراجن نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ کپتان پیٹ کمنس اور وی وجے کانت نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK