دونو ں ٹیمیں جیت کے ساتھ آئی پی ایل کے نئے سیزن کا آغاز کرنا چاہیں گی۔
EPAPER
Updated: March 23, 2025, 11:00 AM IST | Hyderabad
دونو ں ٹیمیں جیت کے ساتھ آئی پی ایل کے نئے سیزن کا آغاز کرنا چاہیں گی۔
سن رائزرس حیدرآباد اتوار کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے خلاف انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) مہم کا آغاز کرے گی۔
گزشتہ سال شاندار کارکردگی کے باوجود ہوم ٹیم فائنل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف شکست کھا گئی تھی لیکن اب وہ مضبوط آغاز کرنے کی کوشش کرے گی۔ دریں اثنا، راجستھان رائلز، جو حیدرآباد کے ہاتھوں دوسرے کوالیفائر میں باہر ہوگئی تھی، اس میچ میں کامیابی حاصل کرنےکی کوشش کرے گی۔
حیدرآباد کا اس میدان پر بہت اچھا ریکارڈ ہے، وہ گزشتہ سیزن میں صرف ایک بار یہاں ہارا تھا۔ آخری ۳؍ میچ جیت کر اس ٹیم نے راجستھان پر نفسیاتی برتری بھی حاصل کر لی ہے۔ دوسری طرف راجستھان کو اپنے بولنگ اٹیک پر تشویش ہے اور امید ہے کہ ان کی بیٹنگ لائن اپ اس کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنس کی قیادت میں حیدرآباد کی ٹیم بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں گہرائی رکھتی ہے۔ امید ہے کہ کمنس ایک قدم آگے بڑھیں گے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کریں گے۔
ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی اوپننگ جوڑی مضبوط بنیاد ڈالتی نظر آئے گی۔ ایشان کشن مڈل آرڈر کی قیادت کریں گے جبکہ نتیش ریڈی اور سچن بے بی ٹیم کو استحکام فراہم کریں گے۔
کھیل کے بہترین فنشرز میں سے ایک، ہینرک کلاسن اننگز کے آخری مرحلے میں ویان مولڈر اور ابھینو منوہر کے ساتھ اہم کردار ادا کریں گے۔ بولنگ کے محاذ پر محمد سمیع اور پیٹ کمنس کا تجربہ ابتدائی کامیابیاں حاصل کرنے میں اہم ہوگا۔ ہرشل پٹیل اور راہل چاہر درمیانی اوورس کو سنبھالیں گے جبکہ مولڈر اور ابھیشیک شرما کا مقصد راجستھان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے خلاف رن اسکورنگ کی شرح کو محدود کرنا ہوگا۔ راجستھان کو ابتدائی جھٹکوں کا سامنا ہے۔ انگلی کی انجری کے باعث باقاعدہ کپتان سنجو سیمسن ابتدائی چند میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ریان پراگ کپتانی کریں گے۔ یشسوی جیسوال ایک اوپنر کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں، انہیں سب سے اوپر استحکام فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پراگ، نتیش رانا اور دھرو جوریل پر مشتمل مڈل آرڈر اننگز کو سنبھالنے میں اہم ہوگا جبکہ شمرون ہتمائر، وینندو ہسرنگا اور ویبھو سوریاونشی فنشرز کے طور پر اہم کردار ادا کریں گے۔