ممبئی انڈینس اور چنئی سپرکنگز کی ٹیمیں آئی پی ایل کے نئے سیزن میں آج مد مقابل ہوں گی۔ دونوں جیت کیلئے پُرعزم ہیں ۔
EPAPER
Updated: March 23, 2025, 10:42 AM IST | Chennai
ممبئی انڈینس اور چنئی سپرکنگز کی ٹیمیں آئی پی ایل کے نئے سیزن میں آج مد مقابل ہوں گی۔ دونوں جیت کیلئے پُرعزم ہیں ۔
۵؍ بار کی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فاتح ممبئی انڈینس اور چنئی سپر کنگز اتوار کو چیپاک میں ایک سنسنی خیز میچ سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔
ریتوراج گائیکواڑ کی قیادت میں چنئی آئی پی ایل۲۰۲۵ء میں ایک نئی ٹیم اور نئے جوش و جذبے کے ساتھ داخل ہوگا۔ گزشتہ سیزن میں پلے آف برتھ سے محروم ہونے کے بعد سی ایس کے اپنا غلبہ دوبارہ حاصل کرنے کیلئے بے چین ہو گا۔ گائیکواڑ، جنہوں نے۶۵؍ اننگز میں ۴۱ء۷۵؍ کے اوسط اور ۱۳۷؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۲۳۸۰؍ رن بنائے ہیں، سی ایس کے بیٹنگ لائن اپ کا اہم مقام ہوں گے۔
گائیکواڑ کا آغاز راچن رویندر کے ساتھ ہو سکتا ہے، جن کا اسٹرائیک ریٹ ۱۴۰ء۴۶؍ ہے جبکہ گائیکواڑ کا اسٹرائیک ریٹ ۱۳۱ء۹۰؍ ہے۔ یہ ایک جارحانہ آغاز کا اشارہ ہے۔ راہل ترپاٹھی کو اجنکیا رہانے کی جگہ تیسرے نمبر پر آنے کی امید ہے۔ شیوم دوبے اور ہمیشہ قابل بھروسہ ایم ایس دھونی پر مشتمل سی ایس کے کا مڈل آرڈر میچ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایک دہائی کے بعد روی چندرن اشون کی واپسی اور ۴؍ سال بعد سیم کرن کی ٹیم کو انمول تجربہ فراہم کرتے ہوئے آل راؤنڈر کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ چیپاک میں اسپن سی ایس کے کیلئے ایک اہم ہتھیار ہوگا۔ رویندر جڈیجا، اشون اور افغانستان کے نور احمد کی تینوں درمیانی اوورس میں مخالف ٹیم پر دباؤ ڈالتے نظر آئیں گے۔ دریں اثنا تیز گیند بازی کی قیادت متھیشا پتھیرانا اور کرن کریں گے، پتھیرانا کے ڈیتھ اوور یارکرس ایک بڑا خطرہ ثابت ہونے کا امکان ہے۔
ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ممبئی انڈینس اس سیزن میں گزشتہ سال کی جدوجہد کے بعد اصلاح کرنے کی کوشش کرے گی تاہم، پانڈیا پچھلے سیزن میں سست اوور ریٹ کے بعد لگائی گئی معطلی کی وجہ سے اپنے ابتدائی میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں سوریہ کمار یادو کپتانی سنبھالیں گے۔ ممبئی انڈینس نے اپنے بنیادی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جن میں روہت شرما، سوریہ کمار، جسپریت بمراہ اور تلک ورما شامل ہیں۔ انگلینڈ کے ول جیکس، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، جنوبی افریقہ کے ریان رکلٹن اور تجربہ کار اسپنر مشیل سینٹنر نے ٹیم کو مضبوط کیا ہے۔ شیوم دوبے اور ہمیشہ قابل بھروسہ ایم ایس دھونی پر مشتمل سی ایس کے کا مڈل آرڈر میچ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پانڈیا پچھلے سیزن میں سست اوور ریٹ کے بعد لگائی گئی معطلی کی وجہ سے اپنے ابتدائی میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں سوریہ کمار یادو کپتانی سنبھالیں گے۔
ممبئی انڈینس نے جدہ نیلامی میں اپنے بنیادی کھلاڑیوں بشمول روہت شرما، سوریہ کمار، جسپریت بمراہ اور تلک ورما کو برقرار رکھا ہے۔ انگلینڈ کے ول جیکس، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، جنوبی افریقہ کے ریان رکیلٹن اور تجربہ کار اسپنر مشیل سینٹنر نے ٹیم کو مضبوط کیا ہے جیسے ہی آئی پی ایل۲۰۲۵ء شروع ہو رہا ہے، سی ایس کے بمقابلہ ایم آئی مقابلہ ایک افتتاحی بلاک بسٹر ہونے کا وعدہ کرتا ہے جو ٹی ۲۰؍ کا ایک اور دلچسپ لیگ سیزن شروع کر رہا ہے۔ اسے آئی پی ایل کا ایل کلاسیکو میچ بھی کہا جاتاہے۔ خیال رہے کہ کلب فٹبال میں ریئل میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان ہونے والا مقابلہ ایل کلاسیکو کہلاتا ہے جو کہ بہت زبردست ہوتاہے۔