گجرات ٹائٹنس کے سینئر بلے باز جوس بٹلر نے تسلیم کیا کہ وہ بنگلور میں آئی پی ایل میچ کے دوران آر سی بی کے اوپنر فل سالٹ کا کیچ ڈراپ کرنے کے بعد شرمندہ ہوئے تھے لیکن وہ اپنی بلے بازی سے اس کی بھرپائی کرنے کے لئے پُرعزم تھے۔
EPAPER
Updated: April 03, 2025, 10:11 PM IST | Bengaluru
گجرات ٹائٹنس کے سینئر بلے باز جوس بٹلر نے تسلیم کیا کہ وہ بنگلور میں آئی پی ایل میچ کے دوران آر سی بی کے اوپنر فل سالٹ کا کیچ ڈراپ کرنے کے بعد شرمندہ ہوئے تھے لیکن وہ اپنی بلے بازی سے اس کی بھرپائی کرنے کے لئے پُرعزم تھے۔
گجرات ٹائٹنس کے سینئر بلے باز جوس بٹلر نے تسلیم کیا کہ وہ بنگلور میں آئی پی ایل میچ کے دوران آر سی بی کے اوپنر فل سالٹ کا کیچ ڈراپ کرنے کے بعد شرمندہ ہوئے تھے لیکن وہ اپنی بلے بازی سے اس کی بھرپائی کرنے کے لئے پُرعزم تھے۔ واضح ہے کہ بٹلر نے ۳۹؍ گیندوں پر ناقابل شکست ۷۳؍رن بنائے۔ بٹلر نے میچ کے بعد کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے ہوا لیکن مجھے شرمندگی محسوس ہوئی۔ ہم سب جانتے ہیں کہ سالٹ کتنا خطرناک ہے۔ اس لئے میں بلے بازی میں اس کی تلافی کرنے کے لئے پُرعزم تھا۔ یاد رہے کہ گجرات نے یہ میچ ۸؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ میچ میں بٹلرنے آر سی بی کے پہلے ہی اوور میں محمد سراج کی گیند پر سالٹ کا کیچ چھوڑا تھا۔ بٹلر نے بعد میں اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کی فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بطور ٹیم ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔ اگر ہم اچھی فیلڈنگ کرتے تو ہمیں چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنا پڑتا۔ یہ اچھی بات ہے کہ ہم جیتنے میں کامیاب رہے۔ ہمارے گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔