Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل ۲۰۲۵ء: کوہلی کا زبردست فارم دہلی کیلئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے

Updated: April 27, 2025, 10:46 AM IST | New Delhi

آئی پی ایل کی دو اچھی ٹیمیں اتوار کی شام ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹاپ پر کوہلی کی مستقل مزاجی آر سی بی کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد رہی ہے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں اب تک۳۹۲؍ رن بنانے والے وراٹ کوہلی کا شاندار فارم اتوار کو یہاں میزبان دہلی کیپٹلس (ڈی سی) کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی مہم کا اہم حصہ ہوگی۔ آئی پی ایل کی دو اچھی ٹیمیں اتوار کی شام ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹاپ پر کوہلی کی مستقل مزاجی آر سی بی کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد رہی ہے، جس سے ٹیم کو اپنے آخری ۴؍ میچوں میں سے ۳؍ میں جیت ملی ہے۔ کوہلی نے گزشتہ میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف۷۰؍ رن کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔ کپتان رجت پاٹیدار اس فارم سے فائدہ اٹھانے اور دہلی کے خلاف ٹیم کے مضبوط ریکارڈ کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے، جس نے دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ۷؍ میں سے ۵؍ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دہلی کو اپنی خودکی کارکردگی سے متاثر ہونے کی ضرورت ہوگی، جس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ۸؍وکٹ کی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK