پچھلے میچ میں پنجاب سے ہارنے کے بعد بنگلور کی ٹیم آئی پی ایل میں بہتر کھیلنا چاہےگی۔
EPAPER
Updated: April 20, 2025, 10:54 AM IST | Chandigarh
پچھلے میچ میں پنجاب سے ہارنے کے بعد بنگلور کی ٹیم آئی پی ایل میں بہتر کھیلنا چاہےگی۔
پنجاب کنگز اتوارکو رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف ہونے والے میچ میں مضبوط عزم اور بلند حوصلے کے ساتھ اترے گی۔
پنجاب نے اس ہفتے بارش سے متاثرہ۱۴؍ اوورس کے میچ میں ۵؍ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ آر سی بی پر یہ جیت اس سیزن میں ۷؍ میچوں میں پنجاب کی ۵؍ویں جیت تھی اوراس نے پلے آف میں اپنی جگہ طے کرلی۔
اس کے برعکس بنگلور نے اپنے آخری ۳؍ میچوں میں سے دو ہارے ہیں اور وہ مڈ ٹیبل پر کھسک گئی ہے۔ اب تک صرف ۴؍ جیت کے ساتھ، آر سی بی کا غلطی کا امکان تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ شریاس ایّر کی قیادت میں پنجاب نے خراب کارکردگی کا ٹیگ ختم کر دیا ہے۔ ٹیم بولنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں مستحکم ہوئی ہے۔ اوپنرس پربھسمرن سنگھ اور پریانش آریہ نے ٹھوس آغاز فراہم کیا ہے جبکہ ایّر، جوش انگلس اور نہال وڈھیرا نے مڈل آرڈر میں شراکت اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا ہے۔ مارکس اسٹوئنس اور ششانک سنگھ نے دباؤ کے حالات میں اپنا کردار ادا کیا ہے، جس سے بیٹنگ لائن اپ میں طاقت اور پختگی دونوں آئی ہے۔
پنجاب نے بولنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عرشدیپ سنگھ اورزیویئر بارٹلیٹ نے نئی گیند سے ابتدائی جھٹکا دیا جبکہ مارکو جانسن اور یزویندر چہل نے درمیانی اوورس میں اہم کامیابی حاصل کی۔ تینوں نے مل کر بنگلور کے خلاف آخری میچ میں ۶؍وکٹ حاصل کئے اور انہیں ۹۵؍ رن تک محدود رکھا۔
پنجاب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کی سازگار سطح پر اسی کارکردگی کو دُہرانا چاہے گی۔ رجت پاٹیدار اور ان کے کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ سابقہ شکست خاص طور پر مایوس کن تھی، جس میں اسٹار کھلاڑیوں سے مزین لائن اپ نظم و ضبط کی بولنگ کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ٹم ڈیوڈ اور جوش ہیزل ووڈ کی شاندار بولنگ کے باوجود، بنگلور کا وراٹ کوہلی اور فلپ سالٹ پر زیادہ انحصار کے سبب ابتدائی وکٹ گرنے پر وہ کمز ور پڑگئی۔