• Fri, 01 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آئی پی ایل ٹیموں نے رٹین کئے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی

Updated: November 01, 2024, 10:48 AM IST | New Delhi

تمام ٹیموں نے آئی پی ایل ۲۰۲۵ءکیلئے اپنی برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں (رٹین) کی فہرست جاری کر دی ہے۔ دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے شریاس ائیر کو برقرار نہیں رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھ پنت بھی اب ٹیم کیلئے نہیں کھیلیں گے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

تمام ٹیموں نے آئی پی ایل ۲۰۲۵ءکیلئے اپنی برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں (رٹین) کی فہرست جاری کر دی ہے۔ دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے شریاس ائیر کو برقرار نہیں رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھ پنت بھی اب ٹیم کیلئے نہیں کھیلیں گے۔ راشد خان کو برقرار رکھا گیا ہے۔ گجرات ٹائٹنز نے انہیں برقرار رکھا ہے۔ برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی مکمل فہرست
چنئی سپر کنگز: سی ایس کے نے ان کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے ایم ایس دھونی، رویندر جڈیجہ، متھیسا پاتھیرانا، شیوم دوبے، رتوراج گائیکواڑ۔ 
دہلی کیپٹلز: ڈی سی نے ان کھلاڑیوں کو برقرار رکھا اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، ٹرسٹن اسٹبس، ابھیشیک پورل 
ممبئی انڈینس : ایم آئی نے ٹیم میں جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے ان میں بمراہ، روہت شرما، تلک ورما، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔ 
رائل چیلنجر بنگلور: آر سی بی جن کھلاڑیوں کو رٹین کیا ہے ان میں وراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، یش دیال کا نام شامل ہے۔ 
راجستھان رائلس: آرآر نے سنجو سیمسن، یشسوی جیسوال، ریان پراگ، دھرو جورل، شمرون ہیٹمائر، سندیپ شرما کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔ 
لکھنؤ سپر جائنٹس: ایل ایس جی کی طرف سے برقرار رکھنے والے کھلاڑی نکولس پورن، روی بشنوئی، مینک یادو، محسن خان، آیوش بدونی شامل ہیں۔ 
پنجاب کنگز: پنجاب کنگز کے ذریعہ برقرار رکھنے والے کھلاڑی میں ششانک سنگھ اورپربھ سمرن سنگھ کا نام شامل ہے۔ 
گجرات ٹائٹنز: جی ٹی کی جانب سے رٹین کئے جانے والے کھلاڑی راشد خان، شبھمن گل، سائی سدرشن، راہل تیوتیا، شاہ رخ خان شامل ہیں۔ 
کولکاتا نائٹ رائڈرس : کے کے آر نے کی طرف سے برقرار رکھنے والے کھلاڑی رنکو سنگھ، ورون چکرورتی، سنیل نرائن، آندرے رسل، ہرشیت رانا، رمندیپ سنگھ۔ 
سن رائزرس حیدرآباد: ایس آر ایچ نے ان کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہینرک کلاسن، پیٹ کمنز، ابھیشیک شرما، ٹریوس ہیڈ، نتیش کمار ریڈی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK