• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انگلینڈ اور آسٹریلیائی کھلاڑیوں کورعایت دینے کی اپیل مسترد

Updated: September 09, 2020, 4:39 PM IST | Agency | Dubai

آئی پی ایل کیلئےد بئی پہنچنے پر ان ٹیموں کے کھلاڑیوںکو۶؍ دن تک الگ تھلگ رہنا ہی پڑے گا

IPL. Picture:INN
آئی پی ایل۔ تصویر: آئی این این

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئی پی ایل کے لئے پہنچنے پر انگلینڈ میں محدود اوورز کی دو طرفہ سیریز کھیلنے والے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو قرنطین سے مستثنیٰ نہیں رکھا جائے گا اور لازمی طور پر ان کو قرنطین کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آئی پی ایل کی ۷؍ ٹیمیں اس سے متاثر ہوں گی۔ صرف دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کو کوئی اثر نہیں ہوگا کیونکہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی انگلینڈ یا آسٹریلیا سیریز میں نہیں کھیل رہا ہے۔ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو قرنطین میں کسی طرح کی نرمی فراہم کرنے کی اپیل مسترد کردی ہے۔انگلینڈ میں محدود اوورز کی سیریز کے اختتام پر متحدہ عرب امارات پہنچنے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو۶؍دن تک الگ تھلگ رہنا ہوگا۔ یعنی اسٹیو اسمتھ ، ڈیوڈ وارنر ، جوس بٹلر ، جانی بیرسٹو جیسے بڑے کھلاڑی ابتدائی میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔ان میں آسٹریلیا کے مہنگے ترین فاسٹ بالر پیٹ کمنس شامل ہیں جو اس بار۱۵ء۵؍ کروڑ میں فروخت ہوئے ہیں۔ انہیں کولکاتا نائٹ رائڈرز نے خریدا تھا۔بورڈ کے عہدیدار نے بتایا کہ ہم سیکوریٹی میں نرمی نہیں لیتے۔ کسی کو تھوڑا سا راستہ دینا سیزن کو خطرہ میں ڈالے گا۔ فرنچائز کو اس حقیقت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا کہ ان کے کچھ کھلاڑی ایک یا دو میچوں میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ ہمیں ان مشکل حالات میں چوکنا رہنا ہوگا۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز۱۶؍ ستمبر کو ختم ہوگی۔ جبکہ آئی پی ایل کا آغاز۱۹؍ ستمبر سے ہوگا۔ یہاں تک کہ اگر کھلاڑی۱۷؍ ستمبر تک متحدہ عرب امارات پہنچ جاتے ہیں تو وہ۲۳؍ ستمبر تک میچ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔لیگ میں آسٹریلیا کے۱۷؍ اور انگلینڈ کے۱۳؍ کھلاڑی کھیلیں گے۔ اس سے قبل فرنچائز نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے کھلاڑی پہلے ہی’ جیو سیکیور‘  ماحول میں ہیں۔ ایسی صورتحال میں متحدہ عرب امارات آنے کے بعد انہیں قرنطین کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن گورننگ کونسل نے اس پر غور نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK