انڈین پریمیر لیگ کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور ہر سیزن میں چمپئن بننے کے دعوے کے ساتھ میدان میں اترتی ہے تاہم ہر بار اس کے ساتھ ایک ناکامی کی کہانی دہرائی جاتی ہے۔ آئی پی ایل کے ۱۷؍ویں سیزن میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
EPAPER
Updated: May 24, 2024, 9:09 AM IST | Agency | Ahmedabad
انڈین پریمیر لیگ کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور ہر سیزن میں چمپئن بننے کے دعوے کے ساتھ میدان میں اترتی ہے تاہم ہر بار اس کے ساتھ ایک ناکامی کی کہانی دہرائی جاتی ہے۔ آئی پی ایل کے ۱۷؍ویں سیزن میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
انڈین پریمیر لیگ کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور ہر سیزن میں چمپئن بننے کے دعوے کے ساتھ میدان میں اترتی ہے تاہم ہر بار اس کے ساتھ ایک ناکامی کی کہانی دہرائی جاتی ہے۔ آئی پی ایل کے ۱۷؍ویں سیزن میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ ٹیم کو ایلیمینیٹر میچ میں راجستھان رائلس کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ لیگ میں ایلیمینیٹر سے پہلے آر سی بی ٹیم نے لگاتار ۶؍میچ جیت کر پلے آف میں جگہ بنائی تھی لیکن احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اس کا خواب ایک بار پھر چکنا چور ہوگیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلور نے محض ۱۷۲؍رن بنائے تھے جسے راجستھان نے ۴؍وکٹوں سے جیت لیا۔
ٹیم کی شکست سے بنگلور کے کھلاڑی شدید غمزدہ تھے۔ راجستھان کے خلاف ایلیمینیٹرمیچ میں وراٹ کوہلی نے بلے بازی کے بعد فیلڈنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ تاہم ان کی تمام محنت رائیگاں گئیں۔ میچ میں شکست کے بعد وراٹ خود تمام کھلاڑیوں سے ملے۔ ان کے چہرے پر شکست کا غم صاف نظر آرہا تھا۔ گلین میکسویل آر سی بی کی اس مایوس کن شکست سے کافی مایوس تھے۔ اس سیزن میں ان کی اپنی کارکردگی بھی بہت خراب رہی۔ ایلیمینیٹرمیچ میں بھی میکسویل کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ ایسے میں وہ ٹیم کی شکست کے بعد کافی افسردہ نظر آ رہے تھے۔
وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں ۸؍ہزار رن مکمل کرلئے
راجستھان رائلس کے خلاف حالانکہ رائل چیلنجرس بنگلور کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا لیکن اس میچ میں سابق کپتان وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل میں اپنے ۸؍ہزار رن مکمل کرلئے۔ وراٹ کوہلی ۲۴؍ گیندوں میں ۳۳؍رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس اننگز کے ساتھ کوہلی نے آئی پی ایل کا ایک بڑا ریکارڈ بنا ڈالا جو اس سے پہلے کسی کھلاڑی کے نام نہیں تھا۔ آئی پی ایل میں ۸؍ہزاررن مکمل کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی بن گئے۔ وراٹ کوہلی نے راجستھان رائلس کے خلاف ایلیمینیٹر میچ میں ۲۹؍رن بنا کر آئی پی ایل میں اپنے ۸؍ہزاررن مکمل کر لئے تھے۔ کوہلی نے اپنے آئی پی ایل کریئر کے ۲۵۲؍ویں میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ دوسرے نمبر پر شکھر دھون ہیں جنہوں نے۶؍ہزار ۷۶۹؍ رن بنائے ہیں۔