• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنگلور اور گجرات کے درمیان آج آرپار کی جنگ

Updated: May 04, 2024, 11:56 AM IST | Agency | Bengaluru

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات ٹائٹنس کے پلے آف میں پہنچنے کی تھوڑی سی امید باقی۔ دونوں ٹیمیں جیت کیلئے کوشاں۔

The Bangalore team is seen during a practice session. Photo: INN
بنگلور کی ٹیم پریکٹس سیشن کے دوران نظر آرہی ہے۔ تصویر : آئی این این

رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات ٹائٹنس ابھی بھی مساوات کی بنیاد پر پلے آف کی دوڑ سے باہر نہیں ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی ) اور گجرات ٹائٹنس (جی ٹی) کو اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لئے سنیچر کوہونے والے انڈین پریمیر لیگ میچ میں ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی اور کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ 
 رائل چیلنجرز بنگلور ۱۰؍ میچوں میں ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے ہے جبکہ ٹائٹنس ۱۰؍میچوں میں ۸؍ پوائنٹس کے ساتھ ۸؍ویں نمبر پر ہے۔ آخری میچ میں چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپٹلس (۱۰۔ ۱۰؍ پوائنٹس) کی شکست کے بعد ان دونوں ٹیموں کی امیدیں بہت کم ہیں۔ یہ دونوں ٹیمیں اچھی طرح جانتی ہیں کہ دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنے کے بجائے انہیں اپنی مہم کو ٹریک پر لانا ہوگا۔ 
 وراٹ کوہلی آر سی بی کیلئے زبردست فارم میں ہیں، اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں، جو اس سیزن میں ۵۰۰؍ رن کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے تھے۔ آر سی بی ان سے اسی طرح کی کارکردگی کی توقع کرے گا۔ گیند بازوں نے البتہ میزبان ٹیم کو مایوس کیا ہے۔ محمد سراج، یش دیال، کرن شرما اور سوپنل سنگھ متاثر نہیں کر سکے۔ 
 بلے بازوں کی جنت چناسوامی اسٹیڈیم کی پچ پر انہیں گجرات کے بلے بازوں کو قابو کرنا پڑے گا، حالانکہ اب تک وہ ایک یونٹ کے طور پر اچھا نہیں کھیل پائے ہیں۔ اس وجہ سے دہلی کیپٹلس اور آر سی بی نے انہیں گزشتہ ۲؍ میچوں میں شکست دی ہے۔ شبھمن گل اور بی سائی سدرشن نے مل کر گجرات کے لئے ۷۰۰؍ سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ ردھیمان ساہا، ڈیوڈ ملر، راہل تیوتیا، وجے شنکر اور شاہ رخ خان ۲۰۰؍ رن تک بھی نہ پہنچ سکے۔ گیندبازی میں اسٹار اسپنر راشد خان سمیت کوئی بھی اپنی ساکھ کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ راشد نے ۱۰؍ میچوں میں ۸؍ کے اکانومی ریٹ سے ۸؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے۸ء۲۴؍ کے اکانومی ریٹ سے۲۷؍ وکٹ حاصل کئے تھے۔ 
 تیز گیندبازی میں ٹیم کو محمد سمیع کی کمی محسوس ہو رہی ہے جو سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ امیش یادو اور موہت شرما کافی مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔ موہت نے۱۰؍ وکٹ لئے لیکن۱۱؍  سے زیادہ کی شرح سے رن دیئے۔ امیش صرف ۷؍ وکٹ لے سکے۔ 
دونوں کی ممکنہ ٹیمیں 
رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم: فاف ڈو پلیسس (کپتان)، گلین میکسویل، وراٹ کوہلی، رجت پاٹیدار، انوج راوت، دنیش کارتک، سویاش پربھودیسائی، ول جیکس، مہیپال لومرور، کرن شرما، منوج بھنڈگے، مینک ڈاگر، وجے کمار وشاک، آکاش دیپ، محمد سراج، ریس ٹوپلی، ہمانشو شرما، راجن کمار، کیمرون گرین، الزاری جوزف، یش دیال، ٹام کیورن، لوکی فرگیوسن، سوپنل سنگھ، سورو چوہان۔ 
  گجرات ٹائٹنس ٹیم: شبھمن گل (کپتان)، ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، ردھیمان ساہا، رابن منجے، کین ولیمسن، ابھینو میندھر، بی سائی سدرشن، درشن نالکنڈے، وجے شنکر، عظمت اللہ عمرزئی، شاہ رخ خان، جینت یادو، راہل تیوتیا، کارتک تیاگی، ششانت مشرا، اسپینسر جانسن، نور احمد، سائی کشور، امیش یادو، راشد خان، جوشوا لٹل، موہت شرما اور مانو ستار۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK