Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل: کے ایل راہل اورابھیشیک کی بدولت دہلی نے لکھنؤ کو ۸؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: April 24, 2025, 12:33 PM IST | Agency | Lucknow

 مکیش کمار (۳۳؍ رن پر ۴؍ وکٹ) کے بعد ابھیشیک پورل (۵۱؍رن) اور کے ایل راہل (ناٹ آؤٹ۵۷؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت دہلی کیپٹلس نے منگل کو انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے۴۰؍ویں میچ میں  لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو۱۳؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ 

KL Rahul. Picture: INN
کے ایل راہل۔ تصویر: آئی این این

 مکیش کمار (۳۳؍ رن پر ۴؍ وکٹ) کے بعد ابھیشیک پورل (۵۱؍رن) اور کے ایل راہل (ناٹ آؤٹ۵۷؍رن) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت دہلی کیپٹلس نے منگل کو انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے۴۰؍ویں میچ میں  لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو۱۳؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ 
 اس فتح  کے ساتھ ہی دہلی نے گجرات جائنٹس کے بعد پلے آف میں اپنی جگہ تقریباً پکی کر لی ہے۔ ایل ایس جی نے پہلے کھیلتے ہوئے ۱۵۹؍ رن بنائے، جس کے جواب میں دہلی نے جیت  کا ہدف ۲؍ وکٹ  کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دہلی کے مکیش کمار نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئےمیزبان ٹیم کو معمولی اسکور تک محدود رکھا اور بعد میں ابھیشیک اور کرون نائر (۱۵؍رن) نے اپنی ٹیم کو تیز شروعات فراہم کی اور بعد میں کے ایل راہل اور کپتان اکشر پٹیل ( ناٹ آؤٹ۳۴؍رن ) نے آسانی  سے ہدف حاصل کرلیا۔
 اکشر نے صرف۲۰؍ گیندوں میں ایک چوکا اور ۴؍چھکے لگا کر شائقین کو مسحور کر دیا۔ اس سے پہلے انہوں نے کے ایل راہل کے ساتھ۵۶؍ رن کی شاندار شراکت کی۔ اس سے قبل ابھیشیک نے کے ایل راہل کے ساتھ ۶۹؍رن بنا کر اپنی ٹیم کا راستہ آسان کر دیا تھا۔  ایڈن مارکرم (۵۲؍رن) اور مشیل مارش (۴۵؍رن) نے ایکانا اسٹیڈیم میں۸۷؍رن کی تیز شراکت کرکے تیز آغاز فراہم کیا تھا لیکن مڈل آرڈر بلے باز رن ریٹ کو تیز کرنے میں ناکام رہے اور ایل ایس جی۲۰؍ ویں اوور تک ۶؍ وکٹ پر۱۵۹؍رن ہی بناسکی۔ کپتان رشبھ پنت (صفر) ایک بار پھر ناکام رہے لیکن آیوش بدونی (۲۱؍ گیندوں پر۳۶؍رن ) کی بدولت ٹیم چیلنجنگ ہدف  دینے میں کامیاب رہی۔ مکیش کمار نے ۳۳؍ رن کے عوض ۴؍ وکٹ لے کر ایل ایس جی کے اسکور کو محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
 مارکرم اور مارش نے پہلے پاور پلے کا بھرپور استعمال کیا اور۵۱؍ رن بنائے  تاہم دہلی کے کپتان اکشر پٹیل نے بولنگ میں ہوشیاری سے تبدیلیاں کرتے ہوئے رن ریٹ کو تیز نہیں ہونے دیا۔ مارکرم اور مارش نے ۱۰؍ویں اوور کے اختتام تک ۸۷؍ رن بنالئے تھے لیکن اس دوران مارکرم سری لنکائی گیندباز دشمنتھا چمیرا کی گیند پر ہوامیں مارنے کی کوشش میں ڈیپ پوائنٹ پر کھڑے اسٹبس کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ مارکرم نے۳۳؍ گیندوں پر اپنی نصف سنچری میں ۲؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگائے۔ نکولس پور ن (۹؍رن)آج بھی نہیں چلے اور ۲؍ چوکے لگانے کے بعد مشیل اسٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ عبدالصمد (۲؍رن) مکیش کمار کا آج پہلا شکار بنے جنہیں اپنی ہی گیندپر لپک کر پولین کا راستہ دکھایا۔ ایک کنارے پر صبر کے ساتھ کھیلنے والے مشیل مارش کو اسی اوور میں مکیش کمار نے بولڈ کرکے میزبان پر دباؤ ڈالا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK