Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل :سالٹ اور کوہلی کی خطرناک بلے بازی

Updated: March 24, 2025, 9:53 AM IST | Kolkata

رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکاتا کو۷؍ وکٹ سے ہرا کر آئی پی ایل ۱۸؍ کا پہلا مقابلہ جیتا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

رائل چیلنجرز بنگلور نے فل سالٹ  (۵۶؍ رن ) اور وراٹ کوہلی (   ناٹ آؤٹ ۵۹؍رن ) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت  دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو۷؍ وکٹ  سے شکست دے کر آئی پی ایل۱۸؍ کا افتتاحی میچ جیت لیا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے کولکاتا  نائٹ  رائیڈر (کے کے آر ) کو۳؍ سال بعد شکست دی ہے۔  بنگلور نے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں۱۷۵؍ رن  کا ہدف ۱۶ء۲؍ اوور میں حاصل کرلیا۔ وراٹ کوہلی۵۹؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ  پویلین  لوٹے۔ کپتان رجت پاٹیدار نے۳۴؍ اور فل سالٹ نے۵۶؍ رن بنائے۔ کولکاتا کی جانب سے ورون چکرورتی نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ ۱۷۵؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، بنگلورو نےچوکالگاکر اپنا کھاتہ کھول کر اپنے ارادے ظاہر کردیئے تھے۔ فل سالٹ نے پہلا اوور پھینکنے والے ویبھو اروڑہ کی پہلی گیند پر چوکا لگایا۔ کوہلی نے اس کے بعد اوور کی۵؍ویں گیند پر باؤنڈری لگائی۔  کولکاتا کے امپیکٹ کھلاڑی ویبھو اروڑہ نے پہلا اوور کروایا۔ وہ انگکرش رگھوونشی کی جگہ میدان میں اترے تھے۔فل سالٹ اور وراٹ کوہلی نے ویبھو اروڑہ کے ایک اوور میں۲۰؍ رن لئے جو اننگز کا تیسرا اوور کر رہے تھے۔ انہوں نے ایک ساتھ ۴؍چوکے لگائے۔ اس میں ایک چھکا اور۳؍ چوکے شامل تھے۔فل سالٹ اور وراٹ کوہلی نے چوتھے اوور میں ففٹی پارٹنرشپ مکمل کی۔ سالٹ نے ورون چکرورتی کے اوور میں لگاتار ۴؍ چوکے لگائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK