انڈین پریمیر لیگ ۲۰۲۵ء کا آغاز ۲۲؍ مارچ سے ہوچکا ہے۔ یہ لیگ کا۱۸؍ واں سیزن ہے۔
EPAPER
Updated: March 24, 2025, 9:57 AM IST | New Delhi
انڈین پریمیر لیگ ۲۰۲۵ء کا آغاز ۲۲؍ مارچ سے ہوچکا ہے۔ یہ لیگ کا۱۸؍ واں سیزن ہے۔
انڈین پریمیر لیگ ۲۰۲۵ء کا آغاز ۲۲؍ مارچ سے ہوچکا ہے۔ یہ لیگ کا۱۸؍ واں سیزن ہے۔ ادھر سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر عرفان پٹھان کے بارے میں ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل عرفان پٹھان پر ذاتی ایجنڈے پر عمل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اسی وجہ سے انہیں آئی پی ایل۲۰۲۵ء کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کنگنا رناوت اداکاری سے زیادہ تنازعات سے سرخیوں میں رہیں
رپورٹس کے مطابق کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں نے عرفان پٹھان پر ان کے بارے میں ذاتی تبصرے کرنے کا الزام لگایا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ واقعہ آسٹریلیا کے دورے پر بارڈر گاوسکر ٹرافی کے دوران پیش آیا۔ اس دوران عرفان پٹھان نے کچھ کھلاڑیوں پر بہت سخت تبصرے کئے تھے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے ان کے خلاف شکایت کی جس کی وجہ سے عرفان پٹھان کو اس بار آئی پی ایل کے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کچھ کھلاڑی نہ صرف عرفان پٹھان کے تبصروں کی وجہ سے ناراض تھے بلکہ ان کا رویہ بھی انہیں پسند نہیں آیا تھا۔ بی سی سی آئی کے کچھ عہدیدار بھی عرفان کا رویہ پسند نہیں کرتے جس کی وجہ سے ایک کھلاڑی نے عرفان کا نمبر بھی بلاک کر دیا۔ اس سے قبل کچھ کھلاڑیوں نے سنجے مانجریکر کے بارے میں بھی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں کچھ عرصے کے لئے کمنٹری پینل سے ہٹا دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ عرفان پٹھان اچھے کمنٹیٹر بھی ہیں۔