ٹیم انڈیا میں سپر اسٹار کلچر کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے وراٹ کوہلی کی ٹیم میں جگہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے اور نہ ہی اپنی تکنیکی خامیوں کو بہتر بنانے کے لیے محنت کی۔
EPAPER
Updated: January 06, 2025, 11:08 AM IST | Sydney
ٹیم انڈیا میں سپر اسٹار کلچر کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے وراٹ کوہلی کی ٹیم میں جگہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے اور نہ ہی اپنی تکنیکی خامیوں کو بہتر بنانے کے لیے محنت کی۔
ٹیم انڈیا میں سپر اسٹار کلچر کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے وراٹ کوہلی کی ٹیم میں جگہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے اور نہ ہی اپنی تکنیکی خامیوں کو بہتر بنانے کے لیے محنت کی۔ کوہلی اور روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پوری سیریز میں خراب فارم میں تھے اور ہندوستان نے ۱۔ ۳؍سے ہار کر ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کا موقع کھو دیا۔ کوہلی ۹؍ اننگز میں ۱۹۰؍ رن بنا سکے اور بار بار آف اسٹمپ سے باہر جانے والی گیند پر کیچ ہوئے۔
پٹھان نے کہاکہ ’’ `سپر اسٹار کلچر ختم ہونا چاہیے، ٹیم کلچر کی ضرورت ہے۔ آپ کو اپنی اور ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔ اس سیریز سے پہلے بھی میچ ہوئے اور انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا لیکن وہ نہیں کھیلے۔ اس کلچر کو بدلنا ہوگا۔ عرفان نے کہا کہ سچن تینڈولکر نے رنجی ٹرافی کھیلی جب کہ انہیں ضرورت بھی نہیں تھی۔