• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایشانت ٹیسٹ میں۱۰۰؍ میچ کھیلنے والے۱۱؍ ویں ہندوستانی

Updated: February 22, 2021, 11:24 AM IST | Agency | Hyderabad

ہندوستانی ٹیم کے سب سے تجربہ کار تیزگیندباز ایشانت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں۱۰۰؍ٹیسٹ کھیلنے والے ہندوستان کے۱۱؍ ویں کھلاڑی بننے والے ہیں۔

Ishant Sharma.Picture:INN
ایشانت شرما۔تصویر :آئی این این

 ہندوستانی ٹیم کے سب سے تجربہ کار تیزگیندباز ایشانت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں۱۰۰؍ٹیسٹ کھیلنے والے ہندوستان کے۱۱؍ ویں کھلاڑی بننے  والے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سردار پٹیل اسٹیڈیم میں بدھ کوہونے والے تیسرے ٹیسٹ  میں کھیلنے کے ساتھ ہی  ایشانت شرما یہ ریکارڈ حاصل کرلیں گے۔ ایشانت نے سیریز کے دوسرے میچ میں ۳۰۰؍ وکٹ مکمل کی اور یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ چھٹے ہندوستانی گیندباز بنے تھے۔ دہلی سے تعلق رکھنے والے ایشانت نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف راہل دراوڑ کی کپتانی میں۲۰۰۷ء میں کیا تھا۔ اگر ایشانت۲۴؍ فروری سے احمد آباد کے موٹیراکرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ میں کھیلتے ہیں تو یہ ان کا۱۰۰؍ واں ٹیسٹ میچ ہوگا اور وہ لیجنڈ کپل دیو کے بعد یہ ریکارڈ حاصل کرنے والے دوسرے تیز گیندباز بن  جائیں گے۔
 ۳۲؍ سالہ ایشانت نے انگلینڈ کے خلاف موجودہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں `وکٹوں  کی ٹرپل سنچری مکمل کی۔ ایشانت نے۹۹؍ ٹیسٹ میں۳۰۲؍وکٹ لئے۔ اس دوران اننگز میں ان کی بہترین گیندبازی۷۴؍ رن کے عوض ۷؍وکٹ ہیں۔ انہوں نے۱۱؍ اننگز میں ۵؍ وکٹ لئے  ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے سچن تینڈولکر  (۲۰۰) ، راہل دراوڑ (۱۶۳) ، وی وی ایس لکشمن (۱۳۴) ، انل کمبلے (۱۳۲) ، کپل دیو (۱۳۱) ، سنیل گاوسکر (۱۲۵) ، دلیپ وینگسرکر  (۱۱۶) ، سورو گنگولی (۱۱۳) ، وریندر سہواگ (۱۰۳) اور ہربھجن سنگھ (۱۰۳) شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK