تیز گیند باز پریاجیت جڈیجا اور ارجن ناگواس والا نے ۷؍وکٹ لئے اور گجرات نے منگل کو یہاں رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا
EPAPER
Updated: February 11, 2025, 10:10 PM IST | Rajkot
تیز گیند باز پریاجیت جڈیجا اور ارجن ناگواس والا نے ۷؍وکٹ لئے اور گجرات نے منگل کو یہاں رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا
تیز گیند باز پریاجیت جڈیجا اور ارجن ناگواس والا نے ۷؍وکٹ لئے اور گجرات نے منگل کو یہاں رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ گجرات نے سوراشٹر کو اننگز اور ۹۸؍ رن سے شکست دی۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر۲۹۵؍ رن سے پیچھے، سوراشٹر کوارٹر فائنل میچ کے چوتھے دن دوسری اننگز میں۱۹۷؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پریا جیت نے ۳۲؍ رن کے عوض ۴؍ وکٹ لئے جبکہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ناگواس والا نے۵۴؍ رن کے عوض ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔
سوراشٹر نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ۳۳؍ رن سے دن کا آغاز کیا۔ پریاجیت نے دوسری اننگز میں اوپنر چراغ جانی (۲۶؍رن) کو آؤٹ کرکے۶۷؍ رن کی شراکت کو توڑ کر گجرات کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد نوجوان تیز گیند باز نے ہندوستانی بلے باز چتیشور پجارا (۲) کو آؤٹ کر کے سوراشٹرکو بڑا جھٹکا دیا۔ اوپنر ہاروک دیسائی نے۱۰۳؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں کی مدد سے۵۴؍ رن بنائے لیکن انہیں دوسرےکنارے سے خاطر خواہ تعاون نہیں ملا۔
ہندوستانی لیگ اسپنر روی بشنوئی (۲/۳۰) نے بھی ۲؍ وکٹ حاصل کئے، بشمول سوراشٹر کے اسٹار بلے باز شیلڈن جیکسن ۲۷؍رن کا تعاون دیا۔ جیکسن نے اپنی ٹیم کے کوارٹر فائنل سے باہر ہونے کے بعد پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا۔