یشسوی جیسوال نے فارم میں لوٹتے ہوئے سنچری بنائی اور جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کو آسان فتح دلائی
EPAPER
Updated: April 23, 2024, 9:36 PM IST | Jaipur
یشسوی جیسوال نے فارم میں لوٹتے ہوئے سنچری بنائی اور جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کو آسان فتح دلائی
یشسوی جیسوال نے فارم میں لوٹتے ہوئے سنچری بنائی اور جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کو آسان فتح دلائی۔ جیسوال نے ممبئی کے خلاف اپنا فارم تلاش کیا اور اپنے آئی پی ایل کریئر کی دوسری سنچری بنائی۔ میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے ممبئی نے تلک ورما کے۶۵؍ رن اور نہال وڈھیرا کے۴۹؍ رن کی بدولت ۱۷۹؍ رن بنائے تھے۔ جواب میں جیسوال اور بٹلر نے راجستھان کو مضبوط شروعات دی۔ پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے بٹلر اس بار۳۵؍ رن بنا کر چاؤلہ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد جیسوال نے۱۰۴؍رن اور راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن نے۳۸؍ رن بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔
اس سے قبل تلک ورما(۴۹؍رن) اور نہال وڈھیرا (۴۹؍رن) کی شاندار اننگز کی بدولت ممبئی انڈینس نے پیر کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ۳۸؍ویں میچ میں راجستھان رائلز کو جیت کے لئے ۱۸۰؍ رن کا ہدف دیا ہے۔ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی ممبئی انڈینس کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے روہت شرما ( ۶؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔ اگلے ہی اوور میں ایشان کشن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ سوریہ کمار یادو (۱۰) بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد تلک ورما اور محمد نبی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ نبی نے ۱۷؍ گیندوں پر۲؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۲۳؍ رن بنائے۔ انہیں چہل نے اپنی ہی گیند پر آؤٹ کیا۔ نہال وڈھیرا نے تلک کے ساتھ ۵؍ویں وکٹ کیلئے۹۹؍ رن کی شراکت کرکے ٹیم کے اسکور کو مضبوط کیا۔ نہال وڈھیرا نے۲۴؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۴۹؍ رن بنائے۔ بولٹ نے انہیں سندیپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ کپتان ہاردک پانڈیا (۱۰؍رن) کو اویس خان نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ تلک ورما نے۴۵؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۶۵؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ ۳؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پیوش چاؤلہ ۱؍ اور جسپریت بمراہ ۲؍رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ سندیپ شرما کی خطرناک گیندبازی نے ممبئی کی ٹیم کو مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹوں پر۱۷۹؍ رن کے اسکور پر روک دیا۔راجستھان رائلز کی جانب سے سندیپ شرما نے ۵؍ وکٹ لئے۔ ٹرینٹ بولٹ نے ۲؍ وکٹ لئے۔ اویس خان اور یزویندر چہل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔