• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں جذبات پر قابو پاتے ہوئے کھیل پر توجہ مرکوز کروں گا: اینڈرسن

Updated: July 10, 2024, 11:34 AM IST | Agency | London

اینڈرسن اپنے کریئر کے آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کا مقابلہ کریں گے۔ آج سے ٹیسٹ کا آغاز۔

England cricketer James Anderson. Photo: INN
انگلینڈ کے کرکٹر جیمس اینڈرسن۔ تصویر : آئی این این

انگلینڈ کے تیز گیندباز جیمس اینڈرسن۱۰؍ جولائی سے ۱۴؍ جولائی کے درمیان لندن کے لارڈس میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آخری میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے اپنے آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ `گزشتہ چند دنوں سے میری ٹریننگ اچھی چل رہی ہے۔ میں کھیل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہا ہوں۔ اچھی بولنگ کرنا اور ٹیم کو میچ جتانا میرے لئے بڑی بات ہوگی۔ میری پوری توجہ اس طرف ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میچ کے بعد جذبات بدل جائیں گے۔ اس لئے میری توجہ جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے کھیل پر مرکوز کرنے کی ہوگی۔ 
 انگلینڈ کے تیز گیندباز نے مزید کہاکہ `میں اب بھی پہلے کی طرح فٹ محسوس کر رہا ہوں، جیسا کہ میں پہلے کی طرح بولنگ کر رہا ہوں۔ مجھے اب بھی لگتا ہے کہ میں اچھی کارکردگی پیش کرسکتا ہوں لیکن ساتھ ہی میں سمجھتا ہوں کہ کریئرکو کسی نہ کسی دن ختم ہونا ہی ہے۔ اب یہ وہ چیز ہے جس سے مجھے نمٹنا ہے اور قبول کرنا ہے۔ 
 جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کھیلنا جاری رکھ سکتے تھے، اینڈرسن نے کہاکہ `یہ کہنا مشکل ہے۔ میرے پاس واقعی کوئی چارہ نہیں تھا۔ خیال رہے کہ اینڈرسن نے اس سال کے شروع میں ہندوستان کے دورے پر اپنے ۷۰۰؍ ٹیسٹ وکٹ مکمل کئے تھے۔ اینڈرسن نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز۲۰۰۳ء میں زمبابوے کے خلاف لارڈس گراؤنڈ پر کیا۔ اس کے بعد سے وہ۱۸۷؍ ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے ۳۴۸؍ اننگز میں ۲۶ء۵۳؍ کے اوسط اور۲ء۷۹؍کی اکانومی سے ۷۰۰؍ وکٹ لئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں، انہوں نے ۳۲؍مرتبہ اننگز میں ۵؍وکٹ اور ۳؍مرتبہ میچ میں ۱۰؍وکٹ حاصل کئے۔ اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں سری متھیا مرلی دھرن (۸؍سو) اورکے شین ورن (۷۰۸) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK