• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دوسرےٹیسٹ کیلئےجیمس اینڈرسن کی انگلینڈ ٹیم میں واپسی،۲۰؍ سالہ شعیب بشیر بھی شامل

Updated: February 02, 2024, 11:32 AM IST | Agency | Visakhapatnam

انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف جمعہ یعنی آج سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ایک دن پہلے آخری ۱۱؍ کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔

20-year-old Shoaib Bashir Photo: INN
۲۰؍ سالہ شعیب بشیرتصویر : آئی این این

انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف جمعہ یعنی آج سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے ایک دن پہلے آخری ۱۱؍ کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ ۴۱؍ سالہ تیز گیند باز جیمس اینڈرسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جومارک ووڈ کی جگہ لیں گےجبکہ۲۰؍ سالہ آف اسپنر شعیب بشیر زخمی لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ کی جگہ ڈیبیو کریں گے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان۵؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ۲؍فروری سے کھیلا جائے گا۔ میچ وشاکھاپٹنم میں صبح ساڑھے۹؍ بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم۴؍ اسپنروں اور ایک تیز  گیندباز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کے آخری ۱۱؍میں صرف۲؍ تبدیلیاں کی ہیں۔ اینڈرسن ٹیم میں واحد تیز گیند باز ہوں گے جبکہ شعیب بشیر ٹیم کے دوسرے آف اسپنر ہوں گے۔ ان کے علاوہ جو روٹ بھی پارٹ ٹائم آف اسپن بولنگ کرتے ہیں لیکن پہلے ٹیسٹ میں انہوں نے دونوں اننگز ملا کر۴۸؍ اوور گیند بازی کی تھی۔ ایسے میں انہیں ’پارٹ ٹائمر‘ نہیں کہا جا سکتا۔ 
روٹ اس وقت ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھی چوتھے نمبر پر ہیں۔ لیگ اسپنر ریحان احمد بھی ٹیم میں کھیلیں گے وہیں حیدرآباد میں ڈیبیو کرنے والے پلیئر آف دی میچ ٹام ہارٹلی واحد لیفٹ آرم اسپنر ہوں گے۔ 
اینڈرسن کی ہندوستان کے خلاف۱۳۹؍ وکٹیں 
 جمی اینڈرسن انگلینڈ ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ ان کے نام۱۸۳؍ ٹیسٹ میں ۶۹۰؍ وکٹیں ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف ۳۵؍ ٹیسٹ میچوں میں ۱۳۹؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ہندوستان میں بھی انہوں نے۱۳؍ ٹیسٹ میں ۳۴؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ ۲۰۰۶ء میں پہلی بار ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ہندوستان آئے تھے، یہ چھٹا موقع ہے جب وہ ٹیسٹ دورہ پر ہندوستان آئے ہیں۔ دوسری جانب آف اسپنر شعیب بشیر ۶؍ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔ یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہےکہ جیمس اینڈرسن نے جس وقت ڈیبیوکیا تھا اس وقت شعیب بشیر اورریحان احمد پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جبکہ آج سب ساتھ کھیلنے والے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK