• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’آئی پی ایل میں جموں وکشمیر کی ٹیم ہونی چاہئے‘‘

Updated: January 03, 2025, 1:43 PM IST | Agency | Srinagar

وزیرکھیل ستیش شرما نے یقین دلایا کہ اس سمت میں کام ہو رہا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

سری نگر۲؍جنوری(یو این آئی)یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے وزیر ستیش شرما کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں بھی جموں وکشمیر کی ٹیم ہونی چاہئے۔ 
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی موجودہ سرکار چاہتی ہے کہ یہاں پر بھی آئی پی ایل کے میچز ہوں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگلے دو برسوں کے اندرا ندر جموں وکشمیر میں بھی آئی پی ایل کے میچز ہونگے۔ 
وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیر ہندوستان کا تاج ہے لہذا ہمیں پوری امید ہے کہ اضافی فنڈز واگزار ہونگے جس سے ہم یہاں کے سپورٹس انفراسٹرکچر کو بہتربنانے کی بھر پور سعی کریں گے۔ 
ان کے مطابق جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں اور انہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 
 اسپورٹس کے وزیر نے کہاکہ کھیل کود کے ذریعے ہم منشیات میں مبتلا نوجوانوں کو برائیوں دور رکھ سکتے ہیں۔ 
آئی پی ایل میں جموں وکشمیر کی ٹیم شامل ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سپورٹس کے وزیر نے کہاکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ کمال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں جموں وکشمیر کے بڑے تاجر اس حوالے سے آگے آئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK