• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یانک سنر سال کے چاروں گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑی بنے

Updated: September 04, 2024, 11:15 AM IST | Agency | New York

یو ایس اوپن کے میچ میں اٹلی کے کھلاڑی نے ٹامی پال کو ۳؍سیٹوں میں شکست دے دی۔ ایگا سواتیک نے بھی خواتین کے زمرے میں سنگلز مقابلہ جیت لیا۔

Jannik Sinner. Photo: INN
یانک سنر۔ تصویر : آئی این این

اٹلی کے کھلاڑی یانک سنر نے پیر کی دیر رات ہونے والے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ انہوں نے ٹامی پال کو ۳؍سیٹوں میں شکست دے کر آسانی سے کوارٹر فائنل کاٹکٹ بُک کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ ۲۰۲۴ء کے چاروں گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلے میں ایگا سواتیک نے بھی اپنا مقابلہ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔  
 سنر نے چوتھے راؤنڈ کے میچ میں ٹامی پال کے خلاف ۶۔ ۷، ۶۔ ۷، ۱۔ ۶؍سے جیت کے ساتھ ہجوم کو مایوس کیا، اس سے پہلے سواتیک نے مرکزی آرتھر ایش اسٹیڈیم میں اپنا میچ کھیلا۔ سیمسونوا کو ۴۔ ۶، ۱۔ ۶؍ سے شکست دی۔ 
 اطالوی کھلاڑی سنر نے تیسرے سیٹ تک پال کی سرو کو بمشکل ہی دیکھا، لیکن انہوں نے اپنا بہترین ٹینس کھیلا اور۲۰۲۱ء کے چمپئن ڈینیل میدویدیف کے ساتھ آخری ۸؍ میں جگہ بنا لی۔ جنوری میں میلبورن میں میدویدیف کو شکست دے کر اپنا واحد گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے سنر نے میچ کے بعد کہاکہ ’’میں آج بہت فخر محسوس کر سکتا ہوں، وہ ایک سخت حریف تھا، اس لئے میں اگلے راؤنڈ تک پہنچنے کیلئے بہت خوش ہوں۔ ‘‘
 انہوں نے مزید کہاکہ ’’میں نے بہت اچھی شروعات نہیں کی، میں نے ذہنی طور پر وہاں رہنے کی کوشش کی اور یقیناً، آج یہ میچ جیتنے کی کلید میں سے ایک تھا۔ ‘‘
 روسی ٹینس کھلاڑی میدویدیف نے اس سے قبل پرتگال کے نونو بورجیس کو۰۔ ۶، ۱۔ ۶، ۳۔ ۶؍ سے شکست دی تھی۔ اپنے ڈرا میں پولش کھلاڑی سواتیک نے سیمسونوا کے خلاف آسان جیت کے ساتھ ایک متاثر کن کارکردگی پیش کی، لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ ان کی کارکردگی اب اور بھی بہتر ہوگی۔ 
 میچ کے بعد پولش کھلاڑی نے کہاکہ ’’ شروع میں فارم میں آنا آسان نہیں تھا۔ ‘‘۲۰۲۲ء کی چمپئن نے نیویارک میں اپنے ہفتے کے بارے میں کہاکہ میں خوش ہوں کہ مجھے یہاں کچھ میچ ملے اور یقیناً میں ہر روز بہتر سے بہتر محسوس کر تی جارہی ہوں۔ آرتھر ایش میں امریکی شائقین کو اس سے قبل یوم مزدور کی چھٹی کے موقع پر جشن منانے کا موقع ملا تھا، جب جیسیکا پیگولا نے ڈیانا شنائیڈر ۴۔ ۶، ۲۔ ۶؍سے ہرا کر کوئی سیٹ ہارے بغیر آخری ۸؍ تک رسائی کی۔ چھٹی سیڈیافتہ کھلاڑی چوٹ کی وجہ سے فرنچ اوپن نہیں کھیل سکی تھیں لیکن گزشتہ ماہ کنیڈا میں خطاب جیتا تھا، نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کا کھیل صحیح سمت میں بڑھ رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK