دفاعی چمپئن سنر نے چوتھے راؤنڈ میں ڈنمارک کے کھلاڑی کو۴؍سیٹوں میں زیر کیا۔
EPAPER
Updated: January 21, 2025, 2:01 PM IST | Agency | Melbourne
دفاعی چمپئن سنر نے چوتھے راؤنڈ میں ڈنمارک کے کھلاڑی کو۴؍سیٹوں میں زیر کیا۔
دفاعی چمپئن یانک سنر نے پیر کو آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں ڈنمارک کے ہولگر رُون کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ پیر کو یہاں کھیلے جانے والے میچ میں اٹلی کے سنر نے سخت چیلنج کے درمیان اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ڈنمارک کے ہولگر رُون پر۳۔۶، ۶۔۳، ۳۔۶، ۲۔۶؍ سے کامیابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
اٹلی کے ٹینس کھلاڑی نے پہلا سیٹ محض ۳۳؍ منٹ میں جیت لیا۔ ۱۳؍ویں سیڈیافتہ رُون کو سنرکی طاقت اور درستگی کو کنٹرول کرنے کے لئے جدوجہد کرنی پڑی۔ رون صرف ایک بارسنر کی سروس پر ۰۔۲؍سے آگے تھے۔ تاہم، رُون نے اپنا فارم حاصل کرتے ہوئے کئی بریک پوائنٹس بچا کر دوسرا سیٹ۳۔۶؍ سے جیت کر میچ۱۔۱؍ سے برابر کر دیا۔
میچ میں رُون کی واپسی کے باوجود سنر نے تیسرے سیٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔ کئی بریک پوائنٹس بچانے کے بعد سنر نے رُون کی غلطیوں کا فائدہ اٹھایا، ڈنمارک کے کھلاڑی کی سروس کو توڑ کر میچ پر کنٹرول حاصل کیا۔ رُون نے ران کی چوٹ کا علاج بھی کروایا، لیکن سنر نے اپنی توجہ مرکوز رکھی۔
چوتھا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس دوران ٹوٹے ہوئے نیٹ کی وجہ سے تھوڑے وقت کے خلل کے بعد سنر نے رفتار تیز کی، رُون کی سروس کو دو بار توڑا اور پھر آسانی سے میچ جیت لیا۔ کوارٹر فائنل میں سنر کا مقابلہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی میناور سے ہوگا۔