سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اٹلی کے کھلاڑی سنر نے خطاب پر قبضہ کیا۔ جرمنی کے زیوریو کو ۳؍سیٹوں میں شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: January 28, 2025, 1:42 PM IST | Agency | Melbourne
سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اٹلی کے کھلاڑی سنر نے خطاب پر قبضہ کیا۔ جرمنی کے زیوریو کو ۳؍سیٹوں میں شکست دے دی۔
آسٹریلین اوپن میں جیت کے بعد یانک سنرکا کھیل جذبہ کا مظاہرہ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ سنر نے اتوار کو یہاں فائنل میں الیگزینڈر زیوریو کے خلاف جیت کے بعد زیوریو کو کندھے پر ہاتھ رکھ کر تسلی دی۔ میچ کے بعد ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ان مشکلات کو سمجھتے ہیں جن کا سامنا زیوریونے اپنے گرینڈ سلیم سفر میں کیا تھا ۔ جیسا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں، وہ جذباتی تھا اور انہوں نے منفی انداز میں بات کی۔ میں نے اس کا حوصلہ قائم رکھنے کی کوشش کی کیونکہ دن کے اختتام پر ہم ساتھی ہیں۔
اٹلی کے ۲۲؍سالہ کھلاڑی نے کہاکہ ’’دیانتداری سے کہوں تو میں ہر کھلاڑی کے لیے بہترین چاہتا ہوں۔ میں نے اس سے کہا، یقین رکھو، کام کرتے رہو۔ تمہارا وقت آنے والا ہے۔‘‘ سنر نے زیوریو کی بے پناہ صلاحیتوں اور مستقبل میں کامیابی کے امکانات پر بھی اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ سنر نے کہا کہ ’’ان کے پاس متعدد کورٹس پر شاندار مواقع ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ان کے پاس بہت زیادہ مواقع ہیں اور میرے خیال میں کوئی دوسرا کھلاڑی اس سے زیادہ گرینڈ سلیم کا حقدار نہیں ہوگا۔ میں انہیں صرف نیک خواہشات دیتا ہوں۔‘‘ اس سے قبل دنیا کے نمبروَن یانک سنر نے اتوار کو میلبورن میں آسٹریلین اوپن کے فائنل میں الیگزینڈر زیوریوکو۳۔۶، ۳۔۶، ۶۔۷؍سے شکست دے کر اپنا خطاب برقرار رکھا۔
اٹلی کے سنر نے راڈ لیور ایرینا میں کوئی بریک پوائنٹ گنوائے بغیر عالمی نمبر دو جرمنی کے زیوریو کو شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی سنر۱۹۹۲ء اور ۱۹۹۳ء میں جم کورئیر کے بعد دو بار یہ ٹرافی جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یہ سنر کی لگاتار ۲۱؍ویں جیت ہے۔ وہ گزشتہ ۵؍ گرینڈ سلیم میں تیسری بار چمپئن بنے ہیں۔ اس وقت کے دوران سنر کو گزشتہ سال مارچ میں دو بار اپنے نمونے میں انابولک سٹیرائڈس کی کم مقدار کی تصدیق کی وجہ سے سب سے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم یہ یو ایس اوپن کے آغاز کے وقت عام کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتا تاہم عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی اپیل پر کیس کی سماعت اپریل میں ہونی ہے۔