اٹلی کے ٹینس اسٹار یانک سنر نے پیر کو امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنل کا خطاب جیت لیا۔ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل کی شکل میں گھریلو سرزمین پر یہ سنرکا پہلا خطاب ہے۔
EPAPER
Updated: November 19, 2024, 10:44 AM IST | Agency | Turin
اٹلی کے ٹینس اسٹار یانک سنر نے پیر کو امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنل کا خطاب جیت لیا۔ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل کی شکل میں گھریلو سرزمین پر یہ سنرکا پہلا خطاب ہے۔
اٹلی کے ٹینس اسٹار یانک سنر نے پیر کو امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر اے ٹی پی فائنل کا خطاب جیت لیا۔ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنل کی شکل میں گھریلو سرزمین پر یہ سنرکا پہلا خطاب ہے۔
اتوار کی دیر رات کھیلے جانے والے میچ میں یانک سنر نے ٹیلر فرٹز کو۴۔۶،۴۔۶؍سے شکست دی۔ یہ ایک سیزن میں ان کا ۸؍واں خطاب ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی وہ اے ٹی پی رینکنگ میں عالمی نمبر ایک بننے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ سنر کو ٹائٹل جیتنے پر۴۱؍ کروڑ ۳۵؍لاکھ روپے بطور انعام ملے ہیں۔
یانک سنرنے میچ کے بعد کہاکہ ’’میں واقعی یہ سوچتا ہوں کہ اب بھی بہتری کی بہت کچھ کمی ہے۔ آج میں نے بہت اچھی طرح سے کئی بار سروس کی، جو پورے ٹورنامنٹ میں ایسا نہیں کرپایا تھا۔ اب بھی کچھ شاٹس اور پوائنٹس ہیں جنہیں میں بہتر کر سکتا ہوں، لیکن وہ چھوٹی باریکیاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’میں اس سے بہت خوش ہوں کیونکہ یہ ناقابل یقین سیزن کو مکمل کرنے کا بہت اچھا طریقہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ یہ سال میرے لئے بہت اچھا رہا اور میں نے اس کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔ امید کرتاہوںکہ اگلے سیزن میں بھی ایسی کارکردگی پیش کرنا چاہوں گا۔