• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جسپریت بمراہ نمبر ون گیندباز، یشسوی جیسوال اور وراٹ کوہلی کی لمبی چھلانگ

Updated: October 03, 2024, 12:20 PM IST | Dubai

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بمراہ۸۷۰؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ وہیں آر اشون۸۶۹؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

کانپور ٹیسٹ میں ۶؍ وکٹ لینے والے ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ ہم وطن روی چندرن اشون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک گیندبازبن گئے ہیں، اس کے علاوہ بیٹنگ رینکنگ میں یشسوی جیسوال تیسرے اور وراٹ کوہلی چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بمراہ۸۷۰؍ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ وہیں آر اشون۸۶۹؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے جب بمراہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک بن گئے ہیں۔ اس سے قبل فروری میں بھی وہ نمبر ون بولر بن گئے تھے اور ایسا کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی تیز گیند باز تھے۔ کانپور ٹیسٹ میں دو نصف سنچریاں بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی بننے والے اوپنر یشسوی جیسوال اب بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی ٹاپ۱۰؍ میں واپس آکر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کوہلی نے کم اسکور والے کانپور ٹیسٹ میں ۴۷؍ اور ناٹ آؤٹ ۲۹؍ رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف گالے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ناٹ آؤٹ ۱۸۲؍ رن بنانے والے کامندو مینڈس اب بلے بازوں کی رینکنگ میں ۱۱؍ ویں نمبر پر ہیں جب کہ بنگلہ دیش کے مہدی حسن 
میراز اب ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ۵؍ آل راؤنڈرس میں شامل ہو گئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK