• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جسپریت بمراہ اور نتیش کمارریڈی کا نام ایم سی جی کےآنر بورڈ میں شامل

Updated: January 01, 2025, 1:42 PM IST | Agency | Melbourne

اس میں گاوسکر، سچن تنڈولکر، وراٹ کوہلی ،ویریندر سہواگ اور رہانے کے نام بھی شامل ہیں،گیندبازوں میںکپل دیو اور انل کمبلے کے نام ہیں۔

Nitish Reddy is happy to see his name on the board. Photo: INN
نتیش ریڈی بورڈ پر اپنا نام دیکھ کرخوش ہیں۔ تصویر: آئی این این

 میلبورن ٹیسٹ میں بڑی شکست کے باوجود آسٹریلیا کرکٹ نے جسپریت بمراہ اور نتیش ریڈی کو اعزاز بخشا ہے۔ بمراہ اور نتیش کے نام میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کے اعزاز بورڈ پر لکھے گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے منگل کو بمراہ اور ریڈی کے نام آنر بورڈ پر لکھے جانے کا ویڈیو جاری کیا۔ ۴۸؍ سیکنڈ کے اس ویڈیو میں ۲۱؍ سالہ نتیش ریڈی کو آنر بورڈ پر اپنا نام دیکھ کر اس کی تصویر لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس بورڈ میں سنیل گاوسکر، سچن تنڈولکر، وراٹ کوہلی، ویریندر سہواگ اور رہانے کے نام بھی شامل ہیں۔ کپل دیو اور انل کمبلے بورڈ کے گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ بمراہ نے میلبورن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر۹؍ وکٹیں حاصل کیں۔ نتیش ریڈی نے پہلی اننگز میں ۱۱۴؍ رن بنا کر ہندوستان کو فالو آن سے بچایا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان کو۱۸۴؍ رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 
آنرس بورڈ کیا ہے؟
 کسی بھی میدان میں یادگار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو آنرس بورڈ میں شامل کیا جاتا ہے، تاکہ ان کی کارکردگی کو طویل عرصے تک یاد رکھا جا سکے۔ عام طور پر میدان پر سنچری بنانے والے بلے باز اور ایک اننگز میں ۵؍ یا ۱۰؍ وکٹیں لینے والے گیندباز کو اس میں جگہ ملتی ہے۔ نتیش ریڈی ایم سی جی آنرس بورڈ میں جگہ بنانے والے۱۱؍ ویں ہندوستانی بلے باز ہیں جبکہ بمراہ چھٹے گیند باز ہیں۔ 
 ریڈی نے پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ نوجوان آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی نے اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا جو پرتھ میں کھیلا گیا تھا۔ میلبورن ٹیسٹ ان کے کریئر کا چوتھا میچ تھا۔ انہوں نے سیریز میں ۴۹؍ کے اوسط سے ۲۹۴؍ رن بنائے ہیں۔ نتیش نے اپنے کریئر کی سنچری اپنے والد متالیا ریڈی کو وقف کر دی تھی۔ بمراہ نے سیریز میں ۳۰؍ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ میلبورن میں کھیلے گئے چوتھے میچ کی دوسری اننگز میں جسپریت بمراہ نے۲۴ء۴؍ اوور کرکے۵؍وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ۲ء۳۱؍ کی اکنامی کے ساتھ گیند بازی کی۔ بمراہ نے پہلی اننگزمیں ۴؍ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کے ۴۴؍ ٹیسٹ میچوں میں ۲ء۷۶؍ کے اکانومی ریٹ سے گیند بازی کی اور۲۰۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ بمراہ ۱۳؍ مرتبہ ایک اننگز میں ۵؍ سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK