• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

یہ جادو نہیں بلکہ حالات کے مطابق تجربے کا استعمال ہے: بمراہ

Updated: October 02, 2024, 11:52 AM IST | Kanpur

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے کانپور ٹیسٹ جیتنے کے بعد جادوگر کہے جانے پر کہا کہ میں صفتوں پر یقین نہیں رکھتا، یہ حالات کے مطابق تجربے کا استعمال ہے۔

Jasprit Bumrah. Photo: INN
جسپریت بمراہ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے کانپور ٹیسٹ جیتنے کے بعد جادوگر کہے جانے پر کہا کہ میں صفتوں پر یقین نہیں رکھتا، یہ حالات کے مطابق تجربے کا استعمال ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں کل ۶؍ وکٹ لینے والے بمراہ (خود کو جادوگر کہے جانے پر) کہا کہ میں ایسی صفتوں پر یقین نہیں رکھتا۔ یہ ٹیسٹ جیت بہت خاص ہے۔ ایسی صورت حال میں آپ اپنا تجربہ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جیتنا چنئی کے مقابلے نسبتاً مختلف تھا۔ آکاش دیپ اچھی بولنگ  کر رہے ہیں اور جس طرح سے وہ مسلسل بہتر کر رہے ہیں میں اسے دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ ہمارے پاس ٹیسٹ سیزن طویل ہے اس لئے  ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے بعد وقفہ ضروری تھا۔ پریکٹس بھی اتنی ہی اہم ہے اور یہ دیکھنا بھی ضروری تھا کہ اس ٹیسٹ سیشن  کیلئے  ہماری تیاری مکمل ہے۔ 
 تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں۱۸؍ اوورس میں ۵۰؍رن دے کر ۳؍ اہم وکٹ حاصل کئے۔ چوتھے دن کے پہلے سیشن کے آغاز میں جسپریت بمراہ نے اپنی جادوئی گیند سے بنگلہ دیش کے تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم (۱۱؍رن) کو بولڈ کیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی انہوں نے حالات کے مطابق اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ۱۰؍ اوورس میں صرف ۱۷؍ رن  دے کر ۳؍ وکٹ حاصل  کئے اور جیت میں  تعاون کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK