• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جسپریت بمراہ کے پنجے نے کپل دیو کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

Updated: November 23, 2024, 9:59 PM IST | Perth

ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے سنیچر کو تاریخ رقم کی۔بمراہ نے میزبان ممالک (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا)(ایس ای این اے یا سینا) میں ۷؍ویں مرتبہ ۵؍ وکٹ حاصل کئے

Jasprit Bumrah.Photo:INN
جسپریت بمراہ۔ (تصویر: آئی این این)

ہندوستانی  تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے سنیچر کو تاریخ رقم کی۔بمراہ نے میزبان ممالک (جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا)(ایس ای این اے یا سینا) میں ۷؍ویں مرتبہ ۵؍ وکٹ حاصل کئے، اس طرح وہ ان ممالک میں کسی ہندوستانی بولرس کی طرف سے سب سے زیادہ ۵؍ وکٹ لینے والے مایہ ناز کپل دیو کے ساتھ برابر ہو گئے ہیں۔
بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں بارڈر- گاوسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ کے دوران فیلڈ کنڈیشنز میں ہندوستان کے اب تک کے سب سے بڑے بولر کے طور پر اپنی ٹوپی میں ایک اور پنکھ کا اضافہ کیا۔ سینا کے  مقابلوں میں ہندوستان کا تاریخی طور پرکمزور ریکارڈ رہا ہے اور ٹیم نے۲۰۰۰ءکی دہائی میں اپنا ریکارڈ بہتر کیا ہے۔کپل دیو کے بعد جسپریت بمراہ ہندوستان کے دوسرے تیز گیند باز ہیں جنہوں نے سینا ممالک میں سب سے زیادہ۷؍ مرتبہ ۵؍ پلس وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ایک طرح سے اس معاملے میں بمراہ نے کپل دیوکی برابری کر لی ہے۔ دوسری جانب انہوں نے تیز ترین وقت میں یہ کارنامہ انجام دینے کا کپل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے  جبکہ بمراہ نے سینا ممالک میں ۷؍ بار ۵؍ پلس وکٹ لینے کیلئے  صرف۵۱؍ اننگز کھیلی، کپل دیو نے۶۲؍ اننگز میں ایسا کیا۔
اب بین الاقوامی میچوں میں۲۷؍ ٹیسٹ میں، بمراہ نے۲۲ء۵۵؍کے  اوسط سے۱۱۸؍ وکٹ حاصل کئے ہیں، جس میں ان کی بہترین کارکردگی ۳۳؍رن پر ۶؍وکٹ  رہی  ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر ۷؍ بار ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کپل (۷) کے ساتھ برابری کی  ہے اور اس کے بعد بی ایس چندر شیکھر، ظہیر خان (۵؍ وکٹ ۶؍ بار) اور بشن سنگھ بیدی، انیل کمبلے (۵؍ بار ۵؍ وکٹ) ہیں۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں ۵؍ وکٹ لینے والے صرف پانچویں ہندوستانی کپتان ہیں، ان سے پہلے ونو مانکڈ (ایک)، بشن (۸)، کپل (۴) اور کمبلے (۲) ایسا کر چکے ہیں۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے آخری ہندوستانی کپتان کمبلے (۸۴/۵)  تھے جنہوں نے  ۲۰۰۷ء میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ آسٹریلیا نے یہ میچ۳۳۷؍ رن سے جیتا تھا۔ بمراہ نے جوہانسبرگ، میلبورن، ناٹنگھم، نارتھ ساؤنڈ، کنگسٹن، کیپ ٹاؤن، بنگلورو، وشاکھاپٹنم اور پرتھ میں ۵؍ وکٹ حاصل کئے ہیں، جس سے وہ تمام حالات میں کھیلنے کیلئے  ایک شاندار گیند باز ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK