ہندوستانی تیز گیند باز پرسدھ کرشنا نے جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران جسپریت بمراہ کی پیٹھ میں کھنچاؤ کے بعد ان کی حالت کے بارے میں معلومات دی ہے۔
EPAPER
Updated: January 05, 2025, 12:47 PM IST | Agency | Sydney
ہندوستانی تیز گیند باز پرسدھ کرشنا نے جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران جسپریت بمراہ کی پیٹھ میں کھنچاؤ کے بعد ان کی حالت کے بارے میں معلومات دی ہے۔
ہندوستانی تیز گیند باز پرسدھ کرشنا نے جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران جسپریت بمراہ کی پیٹھ میں کھنچاؤ کے بعد ان کی حالت کے بارے میں معلومات دی ہے۔ سنیچر کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کرشنا نے کہا کہ بمراہ سخت طبی نگرانی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بمراہ کو کمر میں کھنچاؤ کا سامنا کرنا پڑا اور ان کا اسکین بھی کروایا گیا۔ میڈیکل ٹیم ان کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ہمیں اپ ڈیٹ دینے کے بعد صورتحال کا پتہ چل جائے گا۔ روہت شرما کی غیر موجودگی میں ہندوستان کے قائم مقام کپتان بمراہ نے میڈیکل اسکین کے لیے سنیچر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) سے چلے گئے۔ تاہم وہ بعد میں اسٹیڈیم واپس آئے اور ڈریسنگ روم میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔ ۲۹؍سالہ تیز گیندباز سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن لنچ کے بعد کے سیشن کے دوران تکلیف کا سامنا کرنے کے بعد میدان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔
فوری طبی امداد حاصل کرنے کے بعد بمراہ کو میدان چھوڑتے دیکھا گیا۔ بعد میں رپورٹس سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ چوٹ کی شدت کا پتہ لگانے کے لیے ان کا اسکین کرایا گیا۔ جانے سے پہلے بمراہ نے سنیچر کو۸؍ اوور پھینکے تھے، جس میں انہوں نے مارنس لبوشین کا وکٹ لیا۔ چوٹ سے پہلے، انہوں نے سیریز کے ۵؍ ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر۱۵۱ء۲؍اوور کرائے تھے، جو آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنس(۱۵۲؍اوور) کے بعد دوسرے نمبر پر تھے۔ ان کے زیادہ استعمال نے خطرات کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ تیز گیند باز پوری سیریز میں زبردست فارم میں رہے، انہوں نے۱۳ء۰۶؍کے شاندار اوسط سے ۳۲؍ وکٹ لئے۔ ان کی کارکردگی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کسی ہندوستانی کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹ لینے کا ہربھجن سنگھ کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ اس سے قبل، بمراہ کو۲۰۱۸ء کے دورۂ انگلینڈ کے دوران انگوٹھے کی چوٹ اور۲۰۱۹ء میں کمر کے نچلے حصے میں تناؤ سمیت کئی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔۲۰۲۲ء میں، ہندوستان کے دورۂ انگلینڈ کے دوران کمر کی چوٹ کی وجہ سے کئی مہینوں کے لیے باہر ہو گئے تھے، حالانکہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم ٹی ۲۰؍ سیریز کے دوران واپسی کی۔