ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: December 30, 2024, 1:31 PM IST | Agency | Melbourne
ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
ٹیم انڈیا کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے ۴۴؍ٹیسٹ کرکٹ کے کریئر کے دوران وکٹوں کی ڈبل سنچری(۲۰۰؍وکٹیں) بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ جسپریت بمراہ نے ٹریوس ہیڈ کاوکٹ لے کر یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی نے بھی بمراہ سے بہتر اوسط کے ساتھ یہ کارنامہ انجام نہیں دیا۔ان کا اوسط ۱۹ء۵۶؍ ہے جبو سب سے بہتر ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں جسپریت بمرہ کی کامیابی کی سب سے بڑی خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے صرف ۸۴۸۴؍ گیند پھینکتے ہوئے ۲۰۰؍ وکٹیں مکمل کی ہیں۔ اس طرح وہ سب سے کم گیندوں میں ۲۰۰؍ٹیسٹ وکٹ لینے والے ہندوستانی گیندباز بن گئے ہیں۔ ویسے عالمی کرکٹ میں سب سے کم گیندوں میں ۲۰۰؍ وکٹ لینے کا ریکارڈ پاکستان کے عظیم تیز گیندباز وقار یونس کے نام ہے۔ وقار یونس نے صرف ۷۷۲۵؍ گیند میں ہی ٹیسٹ میچوں میں ۰۰؍وکٹ لے لئے تھے۔ عالمی ٹیسٹ کرکٹ میں جسپریت بمرہ سب سے کم گیندوں میں ۲۰۰؍ وکٹ لینے کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ڈیل اسٹین اور کگیسو رباڈا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔