سپر اسٹار ہندوستانی جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا ۱۸؍ جون کو فن لینڈ کے شہر ترکو میں ہونے والے باوقار پاو نورمی گیمز میں حصہ لیں گے، جہاں انہیں جرمنی کے ۱۹؍ سالہ میکس ڈیہننگ سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: April 11, 2024, 11:40 AM IST | Agency | New Delhi
سپر اسٹار ہندوستانی جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا ۱۸؍ جون کو فن لینڈ کے شہر ترکو میں ہونے والے باوقار پاو نورمی گیمز میں حصہ لیں گے، جہاں انہیں جرمنی کے ۱۹؍ سالہ میکس ڈیہننگ سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سپر اسٹار ہندوستانی جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا ۱۸؍ جون کو فن لینڈ کے شہر ترکو میں ہونے والے باوقار پاو نورمی گیمز میں حصہ لیں گے، جہاں انہیں جرمنی کے ۱۹؍ سالہ میکس ڈیہننگ سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ جانکاری پاو نورمی گیمز کے منتظمین نے دی۔ خیال رہے کہ ڈیہننگ حال ہی میں ۹۰؍ میٹر کی رکاوٹ کو عبور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے تھے۔
۲۶؍ سالہ چوپڑا اپنے سیزن کا آغاز۱۰؍ مئی کو دوحہ ڈائمنڈ لیگ کے اجلاس سے کریں گے۔ اس نے پاو نورمی گیمز کے ۲۰۲۲ء سیزن میں ۸۹ء۳۰؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ یہ ان کے کریئر کا دوسرا بہترین تھرو ہے۔ انہوں نے چوٹ کی وجہ سے۲۰۲۳ء میں اس ایونٹ سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔ چوپڑا کا ذاتی بہترین۸۹ء۹۴؍ میٹر ہے۔ پاو نورمی گیمز کا نام فن لینڈ کے درمیانی اور لمبی دوری کے رنر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ عالمی ایتھلیٹکس کا `کانٹینینٹل ٹور گولڈ سیریز سطح کا مقابلہ ہے۔ یہ ڈائمنڈ لیگ میٹ سیریز کے باہر سب سے باوقار ایک روزہ مقابلوں میں سے ایک ہے۔
ٹورنامنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر، کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدوں کے ذمہ دار آرتو سالونین نے کہاکہ جیولین تھرو اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا جون میں ٹورکو واپس آئیں گے۔ چوپڑا ایک سال کے وقفے کے بعد پاو نورمی گیمز میں حصہ لیں گے جہاں ان کا مقابلہ بہترین حریفوں کے گروپ سے ہوگا۔ یہ مقابلہ۱۸؍ جون کو ترکو میں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چوپڑا کے علاوہ ہمارے پہلے ہی جرمن تجربہ کار جولین ویبر اور میکس ڈیہننگ کے ساتھ معاہدے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ `ہمارا مقصد پیرس اولمپکس سے قبل ترکو میں موسم گرما کے سب سے مشکل جیولن تھرو مقابلے کا انعقاد کرنا ہے۔ اس کیلئے دیگر کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اولیور ہیلینڈر (جنہو ں نے۸۹ء۸۳؍ کے تھرو کے ساتھ۲۰۲۲ء کے سیزن میں طلائی تمغہ جیتا تھا) کی قیادت میں ٹورکو میں سرفہرست گھریلو نام مقابلہ کریں۔
اس سال فروری میں، ڈیہننگ جرمن ونٹر تھرونگ چمپئن شپ میں ۹۰ء۲۰؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ باوقار۹۰؍ میٹر رکاوٹ کو عبور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے (۷۹ء۱۳؍ میٹر کے ان کے پچھلے بہترین سے۱۱ء۰۷؍ میٹر زیادہ)۔ تاہم، وہ۱۰؍ مارچ کو پرتگال کے شہر لیریا میں ہونے والے یورپی تھرونگ کپ میں ۸۰ء۳۰؍ میٹر پھینک سکے۔
پاو نورمی گیمز کی ویب سائٹ نے چوپڑا کے کوچ کلاؤس بارٹونیٹز کے حوالے سے کہا کہ ہندوستانی نے `ایک سال قبل ترکی کے بیلیک کیمپ میں ٹریننگ کے دوران۹۰ء۴۰؍ جیولین پھینکا تھا۔ انہوں نے کہاکہ اسٹاک ہوم میں ریکارڈ تھرو (۸۹ء۹۴؍میٹر، چوپڑا کی بہترین کارکردگی)۹۰؍ میٹر کی رکاوٹ کو عبور کر سکتی تھی۔ پھر چوپڑا نے برچھی کو۲۰۔ ۳۰؍ سینٹی میٹر پیچھے لائن سے پھینک دیا۔ اس بنیاد پر یہ۹۰؍ میٹر تھرو تھا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔