بی سی سی آئی کے سکریٹری نے کہا: `ہمیں روہت اور وراٹ جیسے تجربہ کارکھلاڑیوں کو دلیپ ٹرافی میں کھیلنے کیلئے اصرار نہیں کرنا چاہئے۔
EPAPER
Updated: August 17, 2024, 11:06 AM IST | Agency | New Delhi
بی سی سی آئی کے سکریٹری نے کہا: `ہمیں روہت اور وراٹ جیسے تجربہ کارکھلاڑیوں کو دلیپ ٹرافی میں کھیلنے کیلئے اصرار نہیں کرنا چاہئے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے دلیپ ٹرافی میں سینئر ہندوستانی کرکٹرس روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی ممکنہ شرکت سے متعلق قیاس آرائیوں کو دور کردیا ہے۔ شاہ نے واضح کیا کہ بورڈ تجربہ کار جوڑی کیلئے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں شرکت کو ضروری نہیں سمجھتا۔ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر دلیپ ٹرافی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے شاہ نے شرما اور کوہلی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کیلئے کام کے بوجھ کے انتظام کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
جے شاہ نے کہاکہ ’’ `ہمیں روہت اور وراٹ جیسے تجربہ کارکھلاڑیوں کو دلیپ ٹرافی میں کھیلنے کیلئے اصرار نہیں کرنا چاہیے۔ وہ زخمی ہونے کا خطرہ مول لیں گے۔ اگر آپ نے دیکھا ہو گا، ہر بین الاقوامی کھلاڑی آسٹریلیا اور انگلینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلتا۔ ہمیں کھلاڑیوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے۔ شاہ کا بیان بی سی سی آئی کی جانب سے اہم کھلاڑیوں کی طویل مدتی فٹنیس اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی کی تجویز کرتا ہے۔ دلیپ ٹرافی میں حصہ لیناجبکہ میچ پریکٹس کیلئے فائدہ مند ہے، تھکاوٹ اور چوٹ کے خطرے کو بھی بڑھا سکتا ہے، خاص طور پر ان کھلاڑیوں کیلئے جو پہلے سے ہی تمام فارمیٹس میں ہندوستان کے منصوبوں کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔
آئی پی ایل کے تعلق سے جے شاہ نے کیاکہا
آئی پی ایل میں میگا آکشن کے حوالے سے اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ مضبوط ٹیمیں اس کے خاتمے کی وکالت کر رہی ہیں جبکہ کمزور ٹیمیں اسے جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔ بات چیت جاری ہے اور جلد ہی کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ حتمی فیصلہ بی سی سی آئی کو کرنا ہے لیکن بورڈ اکثریت اور اقلیت دونوں کے خیالات کو یکساں اہمیت دے گا۔ ایک رپورٹ میں شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہےکہ ہم نے تمام فرنچائزیز کی رائے سنی ہے۔ ہمارے لئے اقلیت کی رائے بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی اکثریت کی رائے۔ حتمی طور پر صرف بی سی سی آئی حکام ہی فیصلہ کریں گے۔ جن کے پاس اچھی ٹیم ہے انہوں نے کہا کہ بڑی نیلامی کی ضرورت نہیں اور جن کے پاس اچھی ٹیم نہیں ہے وہ بڑی نیلامی چاہتے ہیں۔ شاہ نے اشارہ دیا کہ میگا نیلامی کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ `کھیل کی ترقی کیلئے ردوبدل کے ساتھ تسلسل بھی ضروری ہے۔ بحث کا ایک اور اہم موضوع میچوں کی تعداد میں اضافہ کرنا بھی تھا۔