آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وہائٹ بال گھریلو سیریز کیلئے جوش انگلس کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے
EPAPER
Updated: November 06, 2024, 10:15 PM IST | Melbourne
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وہائٹ بال گھریلو سیریز کیلئے جوش انگلس کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وہائٹ بال گھریلو سیریز کیلئے جوش انگلس کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی نے بدھ کو کہاکہ ’’جوش ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل ٹیموں کے ایک لازمی رکن ہیں اور میدان کے اندر اور باہر ایک انتہائی قابل احترام کھلاڑی ہیں۔‘‘
بیلی نے کہا کہ ’’وہ اس سے قبل آسٹریلیا اے ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں اور انہیں میٹ شارٹ اور ایڈم زمپا جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ گلین میکسویل اور مارکس اسٹونیس جیسے سینئر کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہوگی۔‘‘ جوش انگلس کی ترقی سےٹیسٹ کپتان پیٹ کمنس اور ساتھی ریڈ بال اسٹارس مشیل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ کو پاکستان کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ سے باہر رہیں گے۔ فاسٹ بولر اسپینسر جانسن اور زیویئر بارٹ لیٹ کے ساتھ وکٹ کیپر بلے باز جوش فلپ اور ایک اور فاسٹ بولر لانس مورس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ۳؍ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ۲؍ وکٹ سے جیت لیا ہے۔ اب سیریز کے آخری دو میچ ایڈیلیڈ (۸؍ نومبر) اور پرتھ (۱۰؍نومبر) میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد ۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز۱۴؍ سے۱۸؍ نومبر تک برسبین، سڈنی اور ہوبارٹ میں کھیلی جائے گی۔
آسٹریلیا ون ڈے اسکواڈ:- پیٹ کمنس (کپتان، پہلے دو میچ)، جوش انگلس، (کپتان - تیسرا میچ)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹ لیٹ (صرف تیسرا میچ)، کوپر کونولی، جیک فریزر-میک گرک، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ( صرف دوسرا میچ)، اسپینسر جانسن (صرف تیسرا میچ)، مارنس لبوشین (صرف پہلے دو میچ)، گلین میکسویل، لانس مورس، جوش فلپ (صرف تیسرا میچ)، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ (صرف پہلے دو میچ)،مشیل اسٹارک (صرف پہلے دو میچ)، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا
آسٹریلیا کی ٹی ۲۰؍ ٹیم اس طرح ہے: جوش انگلس (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹ لیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، ناتھن ایلس، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، اسپینسر جانسن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا۔