• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جوشوا اور الیماڈیس نےدہلی ہاف میراتھن کا خطاب جیتا

Updated: October 21, 2024, 11:56 AM IST | New Delhi

یوگانڈا کے جوشوا چیپٹگی اور ایتھوپیا کے الیماڈیس آیایو نے اتوار کو ویدانتا دہلی ہاف میراتھن کے۱۹؍ویں ایڈیشن میں مردوں کے زمرے اور خواتین کے زمرے کا خطاب جیت لیا ہے۔

Women`s Half Marathon Winners Photo: PTI.
ہاف میراتھن کی خواتین فاتحین۔ تصویر:پی ٹی آئی۔

یوگانڈا کے جوشوا چیپٹگی اور ایتھوپیا کے الیماڈیس آیایو نے اتوار کو ویدانتا دہلی ہاف میراتھن کے۱۹؍ویں ایڈیشن میں مردوں کے زمرے اور خواتین کے زمرے کا خطاب جیت لیا ہے۔ ویدانتا دہلی ہاف میراتھن کو اتوار کو نئی دہلی میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مردوں کی ۱۰؍ہزار میٹر کی دوڑ میں موجودہ عالمی چمپئن جوشوا چیپٹگی نے ۵۹ء۴۶؍منٹ کے وقت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ الیماڈیسا آیایو نے خواتین کا خطاب ایک گھنٹہ ۸؍ منٹ اور۱۷؍ سیکنڈس کے ساتھ جیتا۔ مردوں کے زمرے میں کینیا کے ایلکس مٹاٹا۵۹؍ منٹ ۵۳؍ سیکنڈ کے وقت کے ساتھ دوسرے اور ان کے ہم وطن نکولس کیپکوریر۵۹؍ منٹ ۵۹؍ سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی کیٹیگری میں کینیا کی سنتھیا لیمو ایک گھنٹہ۸؍ منٹ اور ۲۷؍ سیکنڈس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ ایتھوپیا کے تیروئے میسفین ایک گھنٹے، ۹؍منٹ ۴۲؍سیکنڈ کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK