Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

چلچلاتی دھوپ میں فیلڈنگ کرنےسے جنیدظفر کی موت

Updated: March 19, 2025, 10:07 AM IST | Adelaide

پاکستانی نژاد کلب کرکٹر جنید ظفر یہاں چلچلاتی گرمی میں کھیلے جانے والے   میچ کے دوران زمین پر گرنے سے انتقال کر گئے۔

Pakistani-origin cricketer Junaid Zafar. Photo: INN
پاکستانی نژاد کرکٹر جنید ظفر۔ تصویر: آئی این این

پاکستانی نژاد کلب کرکٹر جنید ظفر یہاں چلچلاتی گرمی میں کھیلے جانے والے   میچ کے دوران زمین پر گرنے سے انتقال کر گئے۔ جنید،جن کی عمر۴۰؍ سال سے زیادہ ہے، گزشتہ ہفتے کو پرنس الفریڈ اولڈ کالجز کے خلاف اولڈ کانکورڈینز کرکٹ کلب کے لئے کھیل رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق۴۰؍ اوور تک فیلڈنگ کرنے اور ۷؍ اوورس تک بیٹنگ کرنے کے بعد خان ۴؍بجے زمین پر گر گئے۔ جنوبی آسٹریلیا اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور محکمۂ موسمیات کے مطابق اس وقت درجہ حرارت ۴۰؍ ڈگری سے اوپر تھا۔ ایڈیلیڈ ٹرف کرکٹ اسوسی ایشن کے قوانین میں کہا گیا ہے کہ اگر درجہ حرارت ۴۲؍ ڈگری سے زیادہ ہو تو میچ کو منسوخ کر دینا چاہیے۔ جنید کے کلب نے کہاکہ `ہم اپنے کلب کے ایک قابل قدر رکن کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔ کنکورڈیا کالج اوول میں کھیلتے ہوئے ان کی حالت تشویشناک ہوگئی اور پوری کوشش کے باوجود انہیں بچایا نہیں جاسکا۔ ان کے خاندان، دوستوں اور ٹیم سے ہماری تعزیت ہے۔  خان آئی ٹی انڈسٹری میں کام کرنے کیلئے ۲۰۱۳ء میں پاکستان سے ایڈیلیڈ آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK