• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یووینٹس نے اٹلانٹا کو شکست دے کر اٹالین کپ کا خطاب جیت لیا

Updated: May 17, 2024, 10:44 AM IST | Agency | Rome

 یووینٹس پر ٹرافی کے بغیر ایک اور سیزن ختم ہونے کا خطرہ منڈلا رہا تھا لیکن ابتدائی منٹوں میں دوسان ولہووچ کے گول کی بدولت اٹالین کپ کے فائنل میں اٹلانٹا کو ایک صفرسے شکست دے کر اپنا ۱۵؍واں کوپا اٹالیہ خطاب جیت لیا۔

The players of the Juventus team who won the title by defeating Atalanta can be seen happy with the trophy. Photo: INN
اٹلانٹا کو شکست دے کر خطاب حاصل کرنے والی یووینٹس ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ خوش دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

 یووینٹس پر ٹرافی کے بغیر ایک اور سیزن ختم ہونے کا خطرہ منڈلا رہا تھا لیکن ابتدائی منٹوں میں دوسان ولہووچ کے گول کی بدولت اٹالین کپ کے فائنل میں اٹلانٹا کو ایک صفرسے شکست دے کر اپنا ۱۵؍واں کوپا اٹالیہ خطاب جیت لیا۔ یووینٹس نے اس سے پہلے ۱۴؍ بار خطاب جیتا تھا اور ان کی آخری فتح ۲۰۲۱ءمیں ہوئی تھی جبکہ اٹلانٹا نے ۶۳۔ ۱۹۶۲ءکے سیزن میں صرف ایک بار خطاب جیتا ہے۔ 
  یووینٹس نے کھیل کا شاندار آغاز کیا اور چوتھے منٹ میں ہی گول کرکے برتری حاصل کر لی۔ اینڈریا کیمبیاسو کا تھر ولہووچ کے پاس پہنچ گیا اور انہوں نے اسے گول پوسٹ میں پہنچانے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ ولہووچ نے ۵۴؍ویں منٹ میں پنالٹی کی اپیل کی تھی جب وہ باکس میں گرے تھے لیکن ریفری نے کھیل جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے بھی سربیائی کھلاڑی آف سائیڈ ہونےکی وجہ سے ایک اور گول کرنے سے محروم رہ گئے۔ 
اٹلانٹا کے پاس برابری کا موقع تھا لیکن اڈیمولا لک مین کا شاٹ ۸۰؍ویں منٹ میں گول پوسٹ سے ٹکرا گیا۔ آخری منٹوں میں یووینٹس نے میسیمیلیانو الیگری کو ریڈ کارڈ دکھانے اور گیند پر کم قبضے کے باوجود اعصاب پر قابو رکھا اور اسکور لائن کو برقرار رکھا۔ 
 میچ کے بعد الیگری نے کہا’’ یہ ایک اہم رات تھی، فائنل کھیلنا ہمیشہ ایک حیرت انگیز احساس ہوتا ہے۔ ہم ۳؍ مشکل مہینوں سے گزرے جو ہماری ترقی کیلئے شاندارثابت ہوں گے۔ یووینٹس ایک اہم کلب ہے اور ہمیں وہ مل گیا جو ہم چاہتے تھے۔ چمپئن لیگ میں کھیلنا اور کوپا اٹلی کے فائنل میں لڑکوں نے جیتنے کےلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی آئندہ بھی اسی طرح کی کارکردگی پیش کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK